شاہ محمود قریشی اپنا نیو یارک کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنا نیو یارک کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے ہیں۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیو یارک سے لندن روانگی کے موقع پر ایئر پورٹ پر سفیرِ پاکستان اسد مجید خان اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ پر موجود پاکستانی مشن اور قونصلیٹ افسران نے بھی وزیرِ خارجہ کو رخصت کیا۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیو یارک آئے تھے۔اس موقع پر انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ سمیت کئی اہم ممالک کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Your Thoughts and Comments