کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز بارش سے موسم خوش گوار جبکہ گرمی کی شدت بھی کم ہوگئی

آج تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا، سردار سرفراز

پیر 27 ستمبر 2021 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پیرکواچانک تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت بھی کم ہوگئی۔کورنگی، ملیر، لانڈھی، سہراب گوٹھ، گلزار ہجری، اسکیم33، گلشن معمار، احسن آباد، نیو کراچی اور صدر بارش ہوئی۔شہر قائد میںپیرکی صبح سے ہی گرمی عروج پر تھی اور سورج آگ برسا رہا تھا کہ ایک دم موسم میں تبدیلی آئی اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا آغاز ہوا،ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق آج(منگل) تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیاہے جب کہ کراچی میں سے گرج چمک کے ساتھ تیزاور درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیاہے،جس کے نتیجے میں28 ستمبرسے 2 اکتوبرکے درمیان کراچی،حیدرآباد، میرپوخاص،سانگھڑ،بدین،ٹنڈوالہ یار،ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور شہید بینظیرآباد میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز اوردرمیانی نوعیت کی بارش ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 28 سے 30 ستمبر تک بارش ہونے کی توقع ہے، اتوارکو شہر میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود دن بھر گرمی رہی،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ خلیج بنگال میں بننے والے گلاب نامی طوفان کے باعث سندھ کے ساحلی شہروں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ طوفان سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں البتہ بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کا یہ اسپیل کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ سے 5روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ سمندری طوفان کے پاکستان کے ساحلی علاقوں کے قریب سے گزرنے کا امکان ہے جس کے باعث تیز بارش ہوسکتی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر