قبیلے کے افراد تعلیم پر خصوصی توجہ دیں بچوں اور خصوصا بچیوں کو دینی اور نصابی تعلیم دلانے میں کردار ادا کریں ،سردار محمد یوسف سیاں

نوجوان قبیلے کے افراد کو متحد رکھنے میں کردار ادا کرنے سمیت دیگر قبائل کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں،سربراہ سیاں قبائل

منگل 28 ستمبر 2021 20:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سیاں قبائل کے سربراہ سردار محمد یوسف سیاں ایک روزہ دورے پر حب پہنچے حب کے سیاں قبیلے کی معتبر شخصیت سائیں محمد حسن سیاں نے اپنی رہائش گاہ پر سردار سیاں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف سیاں نے کہا کہ قبیلے کے افراد تعلیم پر خصوصی توجہ دیں بچوں اور خصوصا بچیوں کو دینی اور نصابی تعلیم دلانے میں کردار ادا کریں قبیلے کے نوجوان قبیلے کے افراد کو متحد رکھنے میں کردار ادا کرنے سمیت دیگر قبائل کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے دستار بندی کے بعد ضلع لسبیلہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں اور کراچی سندھ میں رہائش پذیر سیاں قبیلے کے تنازعات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور انشااللہ اپنے آباواجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قبیلے کے اتحاد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرونگا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ حب میں مغربی بائی پاس ۔

(جاری ہے)

مشرقی بائی پاس روڈز کی تکمیل کے بعد ایسٹرن بائی پاس پر کام جاری ہے جس سے حب شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کافی کمی آئی ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاسی محلہ جام یوسف کالونی کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل نہ کرنے پر تشویش ضرور ہوئی انشاء اللہ اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ جام کمال خان اور ان کی ٹیم کو لاسی محلہ جام یوسف کالونی کے مسائل سے آگاہ کرونگا انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد کوئٹہ جاکر وزیراعلی بلوچستان کو سیاں قبیلے کے جائز مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے آخر میں انہوں نے برادری کے بزرگ شخصیات کو مخاطب کرتے کہا کہ جہاں کہیں تنازعہ پیدا ہو تو وہ فوری طور پر تنازعات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں علاوہ ازیں قادر سیاں ،امام بخش سیاں ،رسول بخش سیاں ،حبیب اللہ سیاں ،جہانزیب سیاں ،شاہ زیب سیاں و دیگر نے بھی سردار یوسف سیاں سے ملاقات کی

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..