بی ایس او کی سرگرم کارکن کامریڈ حانی بلوچ کی تشدد کے بعد شہادت بھی ایک معمہ بن گئی ہے ،رئیس نواز علی برفت ایڈووکیٹ

کوئٹہ پولیس کا طلبہ وطالبات پر تشدد اوران کے خلاف مقدمات کا اندراج آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاسی ہے، مرکزی آرگنائزر بلوچ عوامی موومنٹ

منگل 28 ستمبر 2021 20:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر رئیس نواز علی برفت ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ پولیس کا طلبہ وطالبات پر تشدد اوران کے خلاف مقدمات کا اندراج آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاسی ہے ۔ طلبہ وطالبات پر ایسا تشدد آمروں کے ادوار میں بھی نہیں ہوا جیسا اس نام نہاد جمہوریت میں ہورہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وہ بلوچ عوامی موومنٹ کے سابق رکن مرکزی کمیٹی نادرخان کھیتران کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کے دوران کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس او کی سرگرم کارکن کامریڈ حانی بلوچ کی تشدد کے بعد شہادت بھی ایک معمہ بن گئی ہے ۔ بلوچستان کے نہتے طلبہ وطالبات پرتشدد، شیلنگ اور فائرنگ کرنا جمہوری، اسلامی اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کا بلوچستان کے طلبہ وطالبات کے لیے داخلوں کے انٹری ٹیسٹ میں براہ راست مداخلت اور اقربا پروری کے تحت داخلوں کا اعلان ناقابل برداشت ہے ۔

بلوچ عوامی موومنٹ بلوچستان کے طلبہ وطالبات کو قطعاً تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر گام پر ان کا ساتھ دیگی۔ انہوں نے کہا کہ کامریڈ حانی بلوچ کی شہادت کا واقعہ اور مختلف بیانات کا سامنے آنا بھی کسی معمہ سے کم نہ ہے ۔ پہلی اطلاعات کے مطابق کامریڈ ہانی کا پولیس کے تشدد سے زخمی ہونا اور بعدازاں شہید ہوجانا دوسرا بیان ان کا علالت بعد انتقال ہوجانا جبکہ ایک اور متنازعہ بیان کہ کامریڈ حانی تشدد کے واقعات سے دو روز قبل وفات پاچکی تھیں، ان تمام بیانات کے باوجود کامریڈ حانی کی سیاسی و سماجی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

حانی بلوچ نے بلوچستان کے طلبہ وطالبات اورقومی وقار کے قیام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ جن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حانی بلوچ کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..