انتظامیہ ہمیں ٹریفک جام ہونے کا الزام دیتی ہے ،صدر رکشہ یونین حب

سڑک کنارے دکانوں کے سامنے موٹر سائیکل اور گاڑیاں صبح سے شام تک کھڑی رہتی ہیں انکو پوچھنے والا کوئی نہیں ،گلزار

منگل 28 ستمبر 2021 20:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) رکشہ یونین حب کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر گلزا ر منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی یونائیٹڈ لیبر فورم کے جنر ل سیکر یٹری حافظ رسول بخش تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ انتظامیہ کی طرف سے رکشہ ڈرائیورز کو الزام دیا جاتا ہے کہ وہ حب سٹی میں ٹریفک جام کرنے کا سبب ہیں پھر ڈرائیوروں کے ساتھ انتظامیہ کے کارندے ہتک آمیز سلوک کرکے انکو مارپیٹ کرکے انکی عزت نفس رشتہ داروں عزیزوں کے سامنے سربازار مجروح کرتے ہیں اجلاس میں مرکزی صدر گلزار نے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہمیں ٹریفک جام ہونے کا الزام دیتی ہے جبکہ سڑک کنارے دکانوں کے سامنے موٹر سائیکل اور گاڑیاں صبح سے شام تک کھڑی رہتی ہیں انکو پوچھنے والا کوئی نہیں حالانکہ یہ ٹریفک جام ہونے کا ایک بہت بڑا سبب ہے اس طرف کوئی دھیان نہیں دیتا ایک طرف رکشہ ڈرائیور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے صبح سے رات کہیں رکے بغیر محنت و خدمت میں لگے ہوتے ہیں انکا کہیں کوئی اسٹاپ مقرر نہیں ہے جبکہ اس سلسلے میںا علیٰ ذمہ داران کے ساتھ اجلاس میں طے پایا تھا کہ رکشوں کیلئے ایک اسٹاپ ہونا چائے اور آفیسران بالا نے زبانی حکم جاری کیا تھا لیکن تا حال اس پرعمل درآمد نہ ہو سکا انھوںنے کہا کہ آفیسران انتظامیہ کے ساتھ یہ بھی طے پایا تھا کہ رکشوں کو مکمل ضابطے میں لانے کیلئے اور ٹریفک کی روانی آسان کرنے کیلئے تمام موجود رکشوں کا ڈیٹا جمع کرکے انکوٹوکن دیکر اپنے اپنے رکشوںپر آویزاں کر یںتاکہ دو نمبر و جعلی جو سندھ و پنجا وقرب جوارسے ٹریلوں میں بھر کر لاتے ہیں انکا سد باب کیا جاسکے لیکن تا حال جو ڈیٹا جمع کیاتھا انکے مطابق ٹوکن جاری نہ ہو سکا اجلاس نے مر کزی صدر کو یہ بھی آگاہ کیا کہ انتظامیہ نے چند چنکچی رکشوں کو اپنی تحویل میں لیا جو نہ مناسب اورغریب کش اقدام ہے مرکزی صدر نے اس سلسلے میں حکام بالا سے اپیل کی کہ اس مزدور کش پالیسی کا خاتمہ کیا جا ئے اور پکڑے گئے چنگچی رکشوں کو انکے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کیلئے روزی کماسکیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ