سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کی موجودہ صورت حال کے امور کا جائزہ لیا

سیکرٹری ہیلتھ، عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ باہر کھلی جگہوں پر نہ پھینکیں‘ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ

منگل 28 ستمبر 2021 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گذارش کی ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی کے لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

پنجاب بھر میں مون سون اور بارشوں کی ابتدا پر ڈینگی سے بچاؤ کی سر گرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر نہایت ضروری ہیں.بارشوں کے موسم کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاط میں شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کے 174کنفرم کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 160 کنفرم کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے 5، اٹک سے 3 جبکہ گجرات، چکوال، حافظ آباد، خوشاب، لیہ اور راجن پور سے ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔

رواں سال کے دوران اب تک صوبہ بھر سے ڈینگی کے 1,300کنفرم کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ اب تک لاہور سے ڈینگی کے 1,077کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وقت پنجاب بھر میں کل 120 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 65 مریض لاہور کے ہسپتالوں میں اور 35 مریض راولپنڈی کے ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ لاہور کے گنگارام میں 9، میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں 8 آٹھ،شالیمار ہسپتال میں 7، ڈاکٹرز ہسپتال، گھرکی ٹرسٹ ہسپتال اور جناح ہسپتال میں 6 چھے،فاطمہ میموریل ہسپتال میں 4، فاروق ہسپتال میں 3، گلاب دیوی، حمید لطیف ہسپتال اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 2 دو، جبکہ عادل ہسپتال، سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال، ایور کئیر، جنرل ہسپتال، لائف لائن، منصورہ ہسپتال، مسعود ہسپتال اور عمر ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 27, ڈی ایچ کیو ہسپتال میں5، بینظیر بھٹو ہسپتال، ہاسپٹل نوشہرہ اور واپڈا ہسپتال میں ض1 ایک، نشتر ہسپتال ملتان میں 3، ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا اور اٹک میں 2 دو جبکہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گجرات اور اوکاڑہ میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

فیصل آباد ہسپتال، ہاسپٹل حافظ آباد اور ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں بھی ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں439,462ان ڈور مقامات اور 86,495آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور 948مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ لاہور میں 54,324 ان ڈور جبکہ 6,407آؤٹ ڈور مقامات کی ڈینگی لاروا کے حوالہ سے چیکنگ کی گئی اور ٹوٹل 594 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے پازٹیو کینٹینرز کو تلف کیا گیا۔

اس ضمن میں سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہناتھا کہ کورونا کی وبا سے بچاؤ کی احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھ کر اپنے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں،گھروں کے اندر یا باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں. پرندوں اور جانوروں کے پانی والے برتن صاف رکھیں۔

اپنے گھر کے روشن دان، کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی لگا کر رکھیں نیز دیہی علاقوں کے رہائشی مچھر دانی لگا کر سوئیں کیونکہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر محکمہ صحت کی ٹیمیں آپ کے گھر یا کاروباری مراکز میں ڈینگی کے لاروا کے حوالے سے چیکنگ کرنے کے لئے آئیں تو ان سے بھرپور تعاون کیا جائے کیونکہ ڈینگی انتہائی خطرناک بخار ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں ..

چند ہی منٹوں بعد دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے

چند ہی منٹوں بعد دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے