گلگت بلتستان کے علاقوں میں طوفانی برفباری کا ہنگامی الرٹ جاری

شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو خبردار کر دیا گیا، الرٹ جمعہ کی رات اور ہفتے کے روز کیلئے جاری کیا گیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 20:31

گلگت بلتستان کے علاقوں میں طوفانی برفباری کا ہنگامی الرٹ جاری
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2021ء) گلگت بلتستان کے علاقوں میں طوفانی برفباری کا ہنگامی الرٹ جاری، شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو خبردار کر دیا گیا، الرٹ جمعہ کی رات اور ہفتے کے روز کیلئے جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کے بعد کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور کئی علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کئی شمالی علاقوں میں طوفانی برفباری ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہنگامی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقوں میں جمعہ کی شب اور ہفتے کے روز طوفانی برفباری اور ہوائیں چلیں گی، لہذا ان علاقوں کا رخ کرنے والے سیاح اور دیگر شہری احتیاط کریں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختوںخواہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہو گیا۔

جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، پشاور ، چارسدہ ، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی آندھی کے علاوہ گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات