جرنلسٹ پینل کی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس،اہم فیصلے

کراچی پریس کلب کی شناخت کو بحال کرنے اسے غیر سیاسی غیر جماعتی بنانے اور صحافیوں کا نمائندہ و خیر خواہ کلب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے، جرنلسٹ پینل

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) کراچی پریس کلب کا غیر سیاسی غیر جماعتی جرنلسٹ پینل ثابت قدمی سے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی مسلسل مخلصانہ جدو جہد سے اپنے خلاف ہونے والے تمام سازشی پروپیگنڈوں اور ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دے گا۔جرنلسٹ پینل مذاکراتی کمیٹی کاپہلااجلاس گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں ہوا،جس کی صدارت دستور گروپ کے چیئرمین اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالجبار خان نے کی۔

اجلاس میں دستور گروپ کے ڈپٹی چیئرمین ناصر محمود ، محمد عارف خان ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل آغا کرم علی شاہ،سینئر صحافی سید نعمت اللہ بخاری اوردیگر نے شرکت کی جبکہ پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری ایوب جان سرہندی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

مذاکراتی کمیٹی کے شرکا نے کراچی پریس کلب الیکشن اور جرنلسٹ پینل کی اب تک کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا کراچی پریس کلب کے سینئر راہنمائوں اور معزز ممبران سے ملاقاتوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا مذاکراتی کمیٹی کے شرکا نے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملاقاتوں کے سلسلے کو مزید تیز کرنے پر زور دیا اور حکمت عملی ترتیب دی جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ کراچی پریس کلب کی شناخت کو بحال کرنے اسے غیر سیاسی غیر جماعتی بنانے اور صحافیوں کا نمائندہ و خیر خواہ کلب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

جرنلسٹ پینل مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی پریس کے آئین یاداداشت انجمن کی کلاز x کے تحت صحافیوں کے بینیفٹ فنڈ کے فوری قیام کے لئیے وکلا سے قانونی مشورے اور اپنا ہوم ورک جلد مکمل کریں گے تاکہ کراچی پریس کلب کی 60 سالہ سے زائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلب ممبران کے لئیے حکومت سندھ کے 5 کروڑ کے فنڈ سے جلد از جلد بینیفٹ فنڈ قائم کر کے آئین کے اس اہم تقاضے کو پورا کیا جا سکے کیونکہ موجودہ حالات میں ضرورت مند صحافیوں کو مالی مدد کی اشد ضرورت ہے فنڈ اور آئینی گنجائش ہونے کے باوجود جسے اب تک نظر انداز کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلب ممبران کے پلاٹوں کی لیز قبضہ شدہ پلاٹوں کا متبادل اور نئے ممبرز کے لئیے پلاٹوں کے حصول کے حوالے سے آئندہ اجلاسوں میں ایک مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی۔جرنلسٹ پینل مذاکراتی اجلاس کمیٹی نے باہمی مشورے سے سینئر صحافی مبشر فاروق کو مذاکراتی کمیٹی کا رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے میدانی علاقوں میں  موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید  بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش   کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے  تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں متعدد افراد جاں بحق

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں متعدد افراد جاں بحق