ڈینگی آج بھی دنیا کے 129 ممالک کے لئے چیلنج ہے،پروفیسربشریٰ جمیل

اس کی تشخیص کو نظر انداز کیا جانا خطرناک ہے،بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں خطاب

جمعہ 5 نومبر 2021 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2021ء) ڈینگی آج بھی دنیا کے 129 ممالک کے لئے ایک چیلنج ہے، کویڈ19 کے وبائی زمانے میں ڈینگی کی تشخیص لازمی ہے جبکہ اس مرض کی تشخیص کے عمل کو نظر انداز کیا جانا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، سن 2000ء سے ڈینگی انفیکشن کے پھیلاو اور اس کے سبب اموات میں اضافہ ہوا ہے، دنیا میں390 ملین انفیکشن رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ اس مرض کا 70 فیصد دباؤ ایشیائی ممالک پر ہے، شہریوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ڈینگی کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ترقی پذیر ممالک میں شہروں کی سمت دیہی ہجرت ڈینگی وائرس کے پھیلاو کا ایک اہم سبب ہے ۔

یہ بات آغا خان یونیورسٹی کے شعبہٴ ادویات کی پروفیسر ڈاکٹربشریٰ جمیل علی نے جمعہ کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں آدیٹوریم میں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ’’ڈینگی کی روک تھام ‘‘ کے موضوع پراپنے لیکچر کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے تحت اس لیکچر کے انعقاد کا مقصد متعلقہ صحت کے سنگین مسئلے سے متعلق عوامی آگاہی پیدا کرنا تھا۔ پروفیسربشریٰ جمیل علی نے کہا ڈینگی وائرس ایک مخصوص مچھر ایڈیز کی انواع کی مادہ کے کاٹنے سے ہوتا ہے، ایڈیز ایلبوپکٹس پاکستان کے ضلع میر پور اور آزاد جمو و کشمیر میں پائے جاتے ہیں، اس مرض کے عام علامات میں بخار کے ساتھ متلی، قے، جسم پر دھبے اور جسمانی درد سب سے عام ہیں ۔

انہوں نے کہا ڈینگی مرض اگر صحیح طور تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج مختلف طریقوں سے آسان ہے جبکہ بہت تھوڑے مریضوں میں شدید انفیکشن ہوتا ہے جس کی علامات میں خون کا شدیداخراج، عضو کی خرابی اور پلازمہ کا اخراج بھی شامل ہے، انہوں نے کہا شدید ڈینگی میں موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ صحیح طور سے علاج کیے جانے والے کیسز میں شرح اموات ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

پروفیسربشریٰ جمیل علی نے کہا 25 فیصد ڈینگی کیسزکی علامت ظاہر ہوتی ہیں جبکہ باقی کیسز میں بغیر علامات کے ہوتے ہیں۔ ڈینگی کے پھیلاو کو مچھروں کے خاتمے کے ساتھ روکا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا اس کی ویکسین موجود ہے لیکن عام نہیں ہے، ابھی تک کوئی اینٹی وائرل دوا ڈینگی کے علاج کے لئے مخصوص نہیں تاہم تحقیق جاری ہے جس کے مثبت نتائج مستقبل میں برآمد ہونگے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..