اپنے شہداء کے مشن کو مرتے دم تک جاری رکھیں گے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پی ایس ٹی کے قائدین اور کارکنان کی شہادتوں کے سفر کو ہم نے اپنے سروں پر کفن کی صورت میں باندھا ہوا ہے،ثروت اعجاز قادری

بدھ 1 دسمبر 2021 00:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے مشن کو مرتے دم تک جاری رکھیں گے۔ پی ایس ٹی کے قائدین اور کارکنان کی شہادتوں کے سفر کو ہم نے اپنے سروں پر کفن کی صورت میں باندھا ہوا ہے اور ہم اس ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی ایس ٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کراچی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آج ہمارے حکمران ریاست مدینہ کی باتیں ضرور کررہے ہیں لیکن وہ ریاست مدینہ کی بجائے اپنی پالیسیوں کو یہود و نصاریٰ کے اشاروں پر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتیں صرف اور صرف اقتدار کی حوس میں مبتلا ہیں اور جو صورتحال ان کے باعث عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہیں اور جس مہنگائی کے سونامی نے آج اس ملک کے عوام کومہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اس کا واحد حل صرف اور صرف حقیقی نظام مصطفی کا ملک میں نفاذ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام گیس، بجلی، مہنگائی اور اسٹریٹ کرائم میں پھنس چکی ہے اور اس کے مکمل ذمہ دار صرف اور صرف حکمران ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان سنی تحریک کل بھی اپنے شہید قائدین کے مشن کو لے کر چلی تھی اور آج بھی ہم اسی مشن پر گامزن ہیں اور تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود ہم اس ملک میں حقیقی نظام مصطفی کے نفاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ اس ملک میں یارسول اللہ کا نعرہ لگانے والوں کا ہی بول بالا ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..