نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری بتارہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ہے، آفاق احمد

پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا مئیر لاکر رہی سہی کسر بھی پورا کرنا چاہتی ہے،ان سے صوبہ چل نہیں رہا یہ کراچی کو مزید تباہ کردیں گے، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نسلہ ٹاور سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیاجارہاہے عدلیہ قابل احترام ہے،رائل ٹاور سمیت دیگر بلڈنگز کی مسماری کے وقت آباد احتجاج کرتا تو بہتر ہوتا باغ جناح میں 19 دسمبر کو جلسے کا اعلان ، لیڈران کا ایک ہونا ضروری نہیں بلکہ قوم کا ایک ہونا ضروری ہے،جلسے کو مہاجر کنونشن کا نام دیا گیا ہے، پریس کانفرنس

بدھ 1 دسمبر 2021 00:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری بتارہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ہے، پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا مئیر لاکر رہی سہی کسر بھی پورا کرنا چاہتی ہے،ان سے صوبہ چل نہیں رہا یہ کراچی کو مزید تباہ کردیں گے۔انہوں نے باغ جناح میں 19 دسمبر کو جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ لیڈران کا ایک ہونا ضروری نہیں بلکہ قوم کا ایک ہونا ضروری ہے،جلسے کو مہاجر کنونشن کا نام دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیاجارہاہے عدلیہ قابل احترام ہے،رائل ٹاور سمیت دیگر بلڈنگز کی مسماری کے وقت آباد احتجاج کرتا تو بہتر ہوتا،تعمیراتی صنعت کو کراچی سے بند نہیں ہونا چاہیئے،سندھ حکومت موثر اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

کراچی کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ نیا بلدیاتی ایکٹ منظور ہونا ظاہر کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ،پیپلز پارٹی اپنا مئیر لاکر رہی سہی کسر بھی پورا کرنا چاہتی ہے ان سے صوبہ چل نہیں رہا یہ کراچی کو مزید تباہ کردیں گے،پہلے کراچی بلڈنگ کو ایس بی سی اے میں تبدیل کیا اور پھر کراچی کے لوگوں سے نوکریاں چھینیں،ایس بی سی اے میں اب چپراسی بھی دادو یا لاڑکانہ سے ہے،پیپلز پارٹی باقی وسائل پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ایکٹ میں مئیر کے لیے خفیہ بیلٹنگ کا مقصد اب کونسلرز کے بھا لگیں گے اور اب پیسہ چلے گا لوگ خریدے جائیں گے اسکی سخت مخالفت کرتے ہیں بلدیاتی اینٹی ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں بل کے خاتمے کے لئے اسمبلی میں موجود لوگ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی دو اھم شخصیات کاروباری افراد کو سرمایہ اور کاروبار پنجاب منتقل کرنیکی ترغیب دے رہے ہیں عقیل کریم ڈھینڈی اور بشیر فاروقی کو ایسا کرنے کا آنے والے دنوں میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا،آباد نے کاروبار بند کیا تو ہزارواں چولہے ٹھنڈے ہو جائینگے۔

انہوں نے کراچی کے باغ جناح میں 19 دسمبر کو جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ باغ جناح میں مہاجر کنونشن ہوگا،تمام مہاجروں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہاکہ ھم لیڈر ایک نہیں قوم کو ایک ھوتا دیکھنا چاہتے ہیں،ان حالات میں سب کو ایک نکتے پر یکجا ہونا چاہیے ،یہ ناممکن نہیں ،میں یکجہتی کی ہمیشہ کوشش کرتا رہا،نظریاتی اختلافات دور ہوسکتے ہیں لیکن کسی کے کہنے پر وفاداری تبدیل اور گروپ بنائے تو وہ لوگ انکے کہنے پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ،جن لوگوں نے تقسیم کیا وہ اپنی انویسمنٹ ضائع ہوکر کبھی ایک نہیں ہونے دیں گے،میں دیکھوں گا کہ قوم اس جلسے میں کیسے متحد ہوکر آتی ہے،شہری سندھ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے احکامات سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیاجارہاہے عدلیہ قابل احترام ہے رائل ٹاور سمیت دیگر بلڈنگز کی مسماری کے وقت اباد احتجاج کرتا تو بہتر ھوتا،عدالت عالیہ نے کراچی میں چون فیصد رقبہ پر قائم تجاوازات کو واگزار کرنے کے لئے کوئی احکامات جاری کئے سندھ حکومت کو کوئی ڈیڈ لائن دی آج عام آدمی سفر کررہا ہے کراچی کے معاملات پر سو موٹو لیا جائے،افسوس کی بات ہے کہ اس وقت کا وزیراعظم بزنس کمیونٹی کو تحفظ دینے کے بجائے کہتا ہے اپنا سرمایہ پنجاب لے جاکر لگائیں،کراچی میں جو عمارتیں مسمار ہورہی ہیں اگر کوئی قانونی سقم ہے تو عدالتیں اسکو دور کرنے کے لیے سوچیں کراچی کی 54 فیصد زمین پر تجاوزات کو واگزار کرانے کے لیے کوئی اقدامات نہ ہونے پرعوام سوچتی ہے کہ انصاف ادھورا ہے کیا سپریم کورٹ کا اتنا فیصلہ کافی ہے کہ سندھ حکومت متاثرین کو پیسہ دے،کیا متبادل فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت کو کوئی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،کیا سپریم کورٹ کے فیصلوں سے کوئی اور فائدہ نہیں اٹھا رہا،کیا یہ بلڈنگ ایک رات میں بن گئی تھی،بیس اداروں سے جن میں سول ایوی ایشن بھی شامل ہے ان سے اجازت لے کر بنائی گئی،کیا تین سال تک تمام ادارے سو رہے تھے کہ اچانک تین سال بعد اسے مسمار کرنے کا حکم آگیا،یہ سب ان لوگوں کے فائدے میں جارہا ہے جو بزنس مین کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرانے کے لیے مجبور کررہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان