سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کی کال پر کام چھوڑ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی

دفاتر کو تالے لگاکر دھرنے دے دیئے گئے۔ تنخواہوں کی ادائیگی ٹریژری کے علاوہ کسی اور طریقے سے لینے سے انکار سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ اور اعلیٰ اختیاراتی ٹیم سے فیڈریشن رہنمائوں کے مذاکرات ناکام ہوگئے

بدھ 1 دسمبر 2021 00:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کی کال پر آج دوسرے روز بھی کراچی سے کموں شہید سندھ پنجاب بارڈر تک صوبے بھر کی بلدیاتی اداروں کے ملازمین نے ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے دفاتر کو تالے لگاکر دھرنے دے دیئے۔ کام چھوڑ ہڑتال نے سندھ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ حکومت سندھ کی مذاکراتی ٹیم نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر احمد عباسی، اسپیشل سیکریٹری زبیر صدیقی، پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک و میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی زبیر احمد چنہ کے ہمراہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ اور شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین سندھ کے قائدین سید ذوالفقار شاہ، حافظ مشتاق احمد کوریجو، محمد اکرم راجپوت، علی مردان شیخ، عبدالہادی مرکیانی، کیپٹن شبیر جدون، میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے رہنمائوں قاسم شاہ، الیاس جدون، محمد علی ملک، شاہ رخ رضوان، عباس احمد، ناصر خان پر مشتمل مذاکراتی وفد سے ساڑھے تین گھنٹے طویل مذاکرات کیے۔

(جاری ہے)

آن لائن ٹریژری سے تنخواہوں کی لوکل گورنمنٹ ملازمین کو ادائیگی سے محکمہ فنانس کے انکار کے بعد ورلڈ بینک کے پروجیکٹ کے تحت ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور اسے اے جی سندھ سے منسلک کرنے کے مرحلے وار پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جس کے بعد نوٹیفکیشنز کا اجراء کیا گیا۔ لیکن نوٹیفکیشن پر تحفظات کے باعث فیصلہ کیا گیا کہ ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی کے علاوہ کوئی دوسرا حل قابل قبول نہیں ہے۔

اس موقع پر ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، او زیڈ ٹی گرانٹ کی کمی اور تنخواہوں کی تاخیر سے ادائیگی، اپ گریڈیشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے فیڈریشن کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ دو روز کے بعد کراچی آکر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فیڈریشن کی قیادت کے مذاکرات کرواکر ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

جس کے بعد فیڈریشن کے قیادت نے شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہڑتال کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ دریں اثناء آج دوسرے روز بھی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، سات ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز، سندھ بھر کی تین میونسپل کارپوریشنز، 37 میونسپل کمیٹیز، 151 ٹائون کمیٹیز، 25 ڈسٹرکٹ کونسلز سمیت سندھ بھر کی یونین کونسلز میں تمام بلدیاتی ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کو تالے لگاکر اپنے ٹریژری کے حق کیلئے اپنے اپنے اداروے کے صدر دفاتر پر دھرنے دے دیئے۔

اس موقع پر قائدین نے کہا کہ ہم مسلسل کوشش کررہے تھے کہ جس طرح دیگر صوبائی ملازمین تنخواہیں ٹریژری سے دی جاتی ہیں بلدیاتی ملازمین کو بھی دی جائیں کیونکہ اکثر بلدیاتی اداروں کی OZT گرانٹ کم ہونے کے باعث وہاں تنخواہوں میں کٹوتی کی جاتی ہے جس سے ہر ماہ 35 فیصد ملازمین تنخواہوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں ٹریژری سے ادا کرنے کی منظوری دے چکے ہیں لیکن بیوروکریسی کے بعض افسران رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس کے باعث ملازمین کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا گیا۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سات ڈی ایم سیز میں میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی اتحادی اور حمایت کردہ یونینز کے رہنمائوں، صوبائی صدر سید ذوالفقار شاہ، اشرف اعوان، قاسم شاہ، محمد علی ملک، میر اکرم بلوچ، کیپٹن شبیر جدون، راجہ عاصم شہزاد، یوسف انجم، وارث گلناز، ملک اعجاز، اسلم بزنجو، نذیر شاہ، ناصر خان جدون، نثار سواتی، تاج خان، الیاس جدون، شاہ رخ رضوان، محمد احمد، عباس احمد، شاہد بلوچ، محمد نعیم بلوچ، نعیم جمال، شکیل احمد، محمد آصف، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ملازمین صوبائی جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت کی قیادت میں صدر دفتر پر تالابندی کرکے دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

ضلع کونسل حیدرآباد میں علی اکبر بروہی، ٹھٹھہ میں حنیف چاند، ماتلی میں طاہر نظامانی، جام شورو میں کرم علی براہمانی، کوٹری میں قمبر قریشی اور امید علی سیکو، دادو میں غلام عباس سہاگ، جوہی میں خمیسو خان جمالی، مانجھند /سن میں بشیر جمالی، سانگھڑ میں نور محمد نظامانی، ٹنڈوالہ یار میں جلیل بلوچ، شہدادپور میں جیش کمار اور سنیل کمار، ٹنڈوجام میں ایوب لاہوتی، شکارپور میں آغا بابر اور راجو داس، سکھر میونسپل کارپوریشن میں علی مردان شیخ، ضلع کونسل سکھر میں عبدالمجید جسکانی، پنوں عاقل میں ارشاد چاچڑ، نوشہروفیروز میں کشن لعل راجہ، مورو میں جمعہ خان اور محرم زرداری، لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن میں قلندر بخش شاہانی، شام لعل کرارا، نوڈیرو میں حافظ مشتاق کوریجو، رتوڈیرو میں عبدالہادی مرکیانی، قمبرشہداد کوٹ میں عبدالحفیظ بگھیو، میروخان میں مجاہد سومرو، نوابشاہ میں شکیل وسطیرو، ٹھل جیکب آباد میں عبدالرئوف دستی اور میر شوکت بھریرو، صوبو ڈیرو میں سید گدا حسین، رانی پور میں غلام قادر ملاح، نوشہروفیروز ڈسٹرکٹ کونسل میں نوید ٹھکر، گھوٹکی میں مختار ٹھکر، ڈھرکی میں شوکت دائود پوتا، خیرپورناتھن شاہ میں واحد زرداری، خیرپور میرس میں نواز جمانی، قاضی احمد میں نبی بخش کھوسو نے اور دیگر علاقوں میں بھی کام چھوڑ ہڑتال اور تالابندی کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان