ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور نے ڈاکٹر زینت عیسانی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس اسپتال میں سٹی اسکین مشن کا افتتاح کردیا

شکارپور میں بہت زیادہ سرکاری عمارتیں ہیں جن کی مالکی کی ضرورت ہے، عطائی ڈاکٹروں کے لیئے کوئی خاص طریقہ بنایا جائے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور

بدھ 1 دسمبر 2021 00:33

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور نے ڈاکٹر زینت عیسانی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس اسپتال میں سٹی اسکین مشن کا افتتاح کردیا، شکارپور میں بہت زیادہ سرکاری عمارتیں ہیں جن کی مالکی کی ضرورت ہے، عطائی ڈاکٹروں کے لیئے کوئی خاص طریقہ بنایا جائے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور، ڈاکٹر زینت عیسانی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس ایک سو بستروں پر مشتمل ایک ادرارہ ہے، اسپتال میں ایک ماہ کے اندر300 سے زائد خواتین کی ڈلیوری کروائی جاتی ہے، ڈاکٹر نجیب شاہ مظفر عیسانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 20 بیڈ اسپتال شکارپور جس کو اب ڈاکٹر زینت عیسانی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس کی نام سے پہنچانا جاتا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور مشتاق احمد کلوڑ نے سٹی اسکین مشن کا افتتاح کیا ، اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر شکارپور کاشف نبی کھڑو ، سول سوسائٹی کے نمائندے اور ڈاکٹر موجود تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور نے اسپتال کے مختلف حصوں اور وارڈوں کا معائنہ کیا اور اسپتال میں موجود جدید مشنری کا بھی جائزہ لیا، اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور مشتاق احمد کلوڑ نے کہاکہ ایسے ادارے تعمیر ہونے سے خوشی ہوتی ہے، انہو ں نے کہاکہ 20 بیڈ اسپتال کی طرح شکارپور میں دیگر کئی سرکاری عمارتیں موجود ہیں جن کی مالکی کی ضرورت ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہاکہ سول اسپتال شکارپور کی بھی مالی ہونی چاہیے اور شکارپور کے سول اسپتال میں فقط 48 ڈاکٹر موجود تھے، انہو ں نے کہاکہ آبادی کے تناسب کو دیکھ کر ایک ہزار افراد کے لیئے ایک بھی ڈاکٹر موجود نہیں ہے، اسی لیئے دیہاتوں میں موجود عطائی ڈاکٹروں کے لیئے کوئی طریقہ کار بنانا چاہیے ، انہوں نے کہاکہ اس اسپتال میں ، میں پہلی مرتبہ آیا ہوں اور یہاں جدید مشنری دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظفر عیسانی نے کہاکہ ڈاکٹر زینت عیسانی نے 2005 میں یہ اسپتال سندھ حکومت سے لی اور اسپتال کو مزید توسیع دیکر کچھ مزید وارڈ اور ادارے بنائے اور آج یہ اسپتال ڈاکٹر زینت عیسانی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس کے نام سے قائم ہے ، اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر نجیب اللہ شاہ نے کہاکہ شکارپور میں سٹی اسکین مشن کسی بھی اسپتال میں موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے یہ شکارپوروالوں کے لیئے ایک بہت بڑی سہولت ہے، انہوں نے کہاکہ اسپتال میں ماہوار 300 سے زائد خواتین کی ڈلیوری کروائی جاتی ہیجبکہ ایم آئی آر ، فزیو تھراپی اور میمو گرافی کے نئے شعبے بھی جلد تعمیر کیئے جائیں گے، انہو ں نے کہاکہ اس اسپتال میں مزید وارڈ اور شبعے قائم کریں گے مگر گنجائش کا مسئلہ ہے اور اس اسپتال کی چودیواری میں کچھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ، تقریب میں سول سوسائٹی کیافراد جس میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر ایڈووکیٹ محمد علی شاہ، ایڈووکیٹ اصغر پہوڑ، علی احمد برڑو، میاں ظفر علوی اور دیگر نے شرکت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان