سردار حسین اسلم بھٹی نے موڑی بانگرا جیٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بدھ 1 دسمبر 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) بونا فائیڈ ماہی گیروں کا دیرینہ مسئلہ حل،ماہی گیروں کے سرپرست اعلی سردار حسین اسلم بھٹی نے موڑی بانگرا جیٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا،جنگی بنیادوں پرجیٹی کی تعمیرکاکام مکمل کرنے کی ہدایت ،پیرا شوٹرزنے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی میں آکرلوٹ مار کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،وہ ماہی گیروں کے مسائل میں اضافہ اورپیپلزپارٹی کی بدنامی کا سبب بنے،تین ماہ قبل چارج سنبھالنے والے ماہی گیر ایڈمنسٹریٹر زاہدابراہیم بھٹی نے کرپشن کے جن کو قابو کر کے ملازمین کو وقت پر تنخواہ اور کئی سال سے گریجو ایٹی کے لیے دھکے کھانے والے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجو ایٹی کی ادائیگیاں کر دیں،ماہی گیروںکی سب سے زیاد ہ ویلفیئرکرکے بھی ریکارڈ قائم کر دیا،پیپلز پارٹی کی قیادت آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کو مایوس نہیں کریں گے،سردار حسین اسلم بھٹی اورایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کے سرپرست اعلی و رہنما سردار حسین اسلم بھٹی بدھ کے روز کراچی فش ہاربر پہنچے۔

(جاری ہے)

جہاں پر ایڈمنسٹریٹرزاہد ابراہیم بھٹی نے معززمہمان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔سردار حسین اسلم بھٹی نے بونا فائیڈ ماہی گیروں کی سہولت کے لئے علیحدہ چھوٹی جیٹی موڑی بانگرا کا سنگ بنیاد رکھ کر ماہی گیروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ جیٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر ماہی گیروں کی خوشی دیدنی تھی۔

اس موقع پرماہی گیروں نے سردار حسین اسلم بھٹی زندہ باد،ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے قبل قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر سردار حسین اسلم بھٹی نے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے افسران کو ہدایت کی ۔کہ موڑی بانگرا جیٹی کوجنگی بنیادوں پر تعمیر کرکے جلد از جلد ماہی گیروں کے حوالے کریں ۔

تاکہ ان کو مچھلی کی لینڈنگ کے دوران ہونے والی پریشانی سے جلد چھٹکارہ مل سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہی گیر رہنما سردار حسین اسلم بھٹی نے کہا کہ فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی اورماہی گیروں کی بدقسمتی رہی ہے۔کہ ماہی گیروںکے ادارے پرہمیشہ پیرا شوٹرز مسلط ہوتے رہے۔وہ نہ تو ماہی گیر تھے اورنہ ہی ماہی گیروں کے مسائل سے آشناتھے۔اور ان میں ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی نہیں تھی۔

انہوں نے ماہی گیروں کے ادارے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن اورلوٹ مارکرکے اپنی ذاتی تجوریاںبھریں۔ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کروہ پیپلزپارٹی کی بدنامی کاسبب بنے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ آصف علی زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،محترمہ فریال تالپوراور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،ممبرقومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل،سید ناصر حسین شاہ،بیرسٹرمرتضی وہاب ودیگر کے شکرگزار ہیں۔

جنہوں نے پہلی بار ماہی گیروں کا ادارہ فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی ماہی گیر ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کے حوالے کیا ہے۔اور ہم دن رات محنت کر کے ماہی گیروں کے ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے دم لیں گے۔سردار حسین اسلم بھٹی نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ان کی امیدوں پر ہمیشہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

ہمارے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے دن رات ایک کر کے کرپشن کے ہر سوراخ کو بند کر دیا ہے۔جس کی بدولت ادارے کے ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی بروقت ہو پائی ہے۔بلکہ کئی برس قبل ریٹائرڈ ہوکر گریجوایٹی کے لیے دھکے کھانے والے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجو ایٹی کی ادائیگی بھی کر دی ہے۔ان ملازمین کے گھروں کے چولہے ان لٹیروں نے گریجو ایٹی کی ادائیگی نہ کرکے بجھا دیئے تھے۔

اب ان کے گھروں کے چولہے دوبارہ سے جل اٹھے ہیں۔سردار حسین اسلم بھٹی نے کہا کہ گزشتہ پچاس سال سے اس ادارے کی باگ ڈوران لوگوں کے ہاتھ میں تھی۔جن کا ماہی گیری سے دورکا بھی واسطہ نہیں تھا۔اسی وجہ ماہی گیروں کے مسائل جوں کے توں رہے۔اب پیپلز پارٹی کی قیادت نے پہلی بارماہی گیر قیادت پر اعتماد کیا ہے۔ اگر ہمیںوقت دیا گیا تو ہم فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کوماہی گیروںکا ایک قابل فخر ادارہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تبارک وتعلی نے ہر نعمت سے نوازا ہوا ہے۔ہمیں اس ادارے سے ایک پیسے کی لالچ نہیں ہے۔نہ تو ہم خود چور ہیں۔اور نہ ہی کسی چور کو چوری کی اجازت دیں گے۔فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی میں کرپشن کا ہر دروازہ بند کر دیا گیا ہے۔جس ادارے کا سربراہ ایماندار ہو۔اس ادارے میں کوئی کیسے چوری کر سکتا ہے۔اب اس ادارے کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک پائے گا۔

اورملازمین کو وقت پر تنخواہ کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سردار حسین اسلم بھٹی نے کہا کہ ماہی گیروں کو سولر سسٹم کی فراہمی چھوٹا سا تحفہ ہے۔ماہی گیروں کی قسمت بدلنے کے لئے بڑے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد ماہی گیروں کی زندگی میں نمایاں بدلائو ہر کوئی محسوس کرسکے گا۔میں اپنے ماہی گیروں کو مضبوط دیکھنے کا خواہشمند ہوں۔

میرے ماہی گیر ہی اصل میں میری طاقت ہیں۔اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ میں اور میری ٹیم سردار حسین اسلم بھٹی اور پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کی امیدوں پر انشائاللہ پورا اتریں گے۔اورجو ذمہ داری ہمیں دی گئی ہے۔اسے احسن طریقے سے انجام دیں گے۔تقریب میں معزز مہمان سردار حسین اسلم بھٹی کو فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔تقریب میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر،ایس ایس پی بلدیہ ٹائون فیضان،آل کلفٹن تاجر اتحاد کے چیئرمین راشد خان،فرحان بھوتانی،جان منصور سرہندی،سہیل عالیانی،جام ممتاز،احمد مجتبی بھٹی،علی اصغر شاہ،محمد حسین،ایاز بھٹی،احمد یوسف،ستار بھٹی،عابد عارفین،شوکت حسین ودیگر شریک تھے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات