بھارتی جیل سے پانچ سال بعد رہائی پانے والی10ماہی گیروں کے کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

ایڈمنسٹریٹرفشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کا ماہی گیروں کو فی کس 20ہزار روپے مالی امداد دینے اور استقبالیہ تقریب کے انعقاد کا اعلان

اتوار 5 دسمبر 2021 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) بھارتی جیل سے پانچ سال بعد رہائی پانے والی10ماہی گیروں کے کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال،رشتے داروں سے ملنے کے دوران رقت انگیز مناظر،ایڈمنسٹریٹرفشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے ماہی گیروں کو بھارتی قید رہائی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے فی کس 20ہزار روپے مالی امداد اورکراچی فش ہاربر پر ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا۔

دونوں ملکوں کے غریب ماہی گیروں کی گرفتاری کے بعد رہائی کے لیے آسان پالیسی ترتیب دینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق کے ٹی بندر کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 10ماہی گیروں کو پانچ سال قید وبند کی صعبتیںبرداشت کرنے کے بعد رہائی پا کر کراچی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر فشر مینزکوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے ایدھی مرکز ٹاورپر بھارتی قید سے رہائی پاکر کراچی پہنچے والے ماہی گیروں اصغر،ابراہیم،رستم،شوکت ،محمد علی،علی اصغر،حسن علی،علی محمد جڑیو،علی محمداور محمد سومار کا استقبال کیا۔

اور انہیں ہار پہنائے۔ایدھی مرکز پر رشتے داروں سے ملنے کے دوران رقت انگیز مناظر،ماہی گیر رشتے داروں سے لپٹ کر خوشی اورغم کے زارو قطار آنسو بہاتے رہے۔ماہی گیروں نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں دوران قید ان کیساتھ انتہائی بہیمانہ رویہ اختیار کیاگیا۔روٹی اور سالن میں مٹی کی آمیزش لازمی ہوتی تھی۔اور تشدد کا نشانہ بنایا جانابھی معمول تھا۔

ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ اب ہم اپنے وطن پہنچ کر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلے سمندر میں کوئی ایسی دیوار نہیں۔جس سے معلوم ہو سکے۔یہ سمندر کا پانی پاکستانی ہے کہ یا پھر بھارت کا۔دوران ماہی گیری سمندر کی تیز لہروں اور تیز سمندری ہوائوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے ماہی گیر ایک دوسرے کے علاقوں میں غلطی سے آجاتے ہیں۔

غلطی سے سرحد عبور کرنے والے غریب ماہی گیروں کی جلد رہائی کے لیے دونوں ملکوں کو سرجوڑ کر ایسی دوستانہ پالیسی ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے۔جس کی بدولت ان غریب ماہی گیروں کی جلد رہائی ممکن ہو سکے۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ماہی گیروں کی سہولت کے لیے بنائی جانے والی پالیسی سے دونوں ملکوں کے ماہی گیروں کا فائدہ ہو گا۔ہم حکومت پاکستان سے بھی اپیل کرتے ہیں ۔کہ وہ اس پر ہمدردانہ غور کرے۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے رہائی پاکر کراچی پہنچنے والے ماہی گیروں کوفی کس 20ہزار روپے مالیامداد دینے اورکراچی فش ہاربر پر ان کیاعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..