ًبلدیاتی انتخابات ، تحصیل بکاخیل میں اہم تبدیلی ، صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کیلئے مشکلات بڑھ گئیں

ٓتحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی ملک مویز خان نے جمعیت علماء اسلام کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لیا

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

* بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) بلدیاتی انتخابات ، تحصیل بکاخیل میں اہم تبدیلی ، صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کیلئے مشکلات بڑھ گئیں، پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی ملک مویز خان نے جمعیت علماء اسلام کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لیا ، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق ایم پی اے ملک عدنان خان اور اُن کے ساتھی تحصیل سب ڈویژن وزیر پر ملک مویز خان کے فرزند ملک عرفان اللہ کی حمایت کر یں گے جبکہ بکاخیل تحصیل پر قوم کے فیصلے کی روشنی میں ملک عدنان خان کے بھتیجے ملک معمور خان کے حق میں ملک حکمت اللہ دستبردار ہو گئے ، اس سلسلے میں زونی خیل میں چیف آ ف جانی خیل ملک مویز خان کے حجرے میں ایک بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں علاقائی مشران اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے ملک مویز خان ، ملک ڈاکٹر نور محمد خان ، ملک پیر مل ، معمور خان وزیر ، و دیگر نے کہا کہ جانی خیل کیلئے منظور شدہ چار ارب روپے کے فنڈز پر کسی کو سیاست نہیں کر نے دیں گے شرکاء نے الزام لگایا کہ صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان مذکورہ پیکج اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر تے ہوئے قوموں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ پیکج ہمارے نوجوانوں اور ملکان کے خون کے بدلے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دیا ہے یہ کسی کا ہم پر احسان نہیں ، ہم نے 9 مہینے تک دھرنے و احتجاجی تحریک چلائی ، صوبائی وزیر جانی خیل کیساتھ مسلسل نا انصافیوں پر اتر آ ئے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ اُن کا جانی خیل سے بذریعہ ووٹ جنازہ نکا ل لیں ،ملک مویز خان نے کہا کہ آ ج میرا اپنے فرزند کو دستبردار کرنے اور جے یو آ ئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان قوم کا فیصلہ ہے اور قوم کے فیصلے کے سامنے پارٹی کچھ بھی نہیں یہ فیصلہ مجبوری میں کیا گیا یہ ہماری قومی فیصلہ ہے انشاء اللہ 19 دسمبر ظالموں کی شکست کا دن ہو گا ، اس موقع پر جانی خیل ٹو پر جنرل کونسلر کے اُمیدوار حکمت اللہ کی حمایت کا اعلان کیا گیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا