صوبائی حکومت حیدرآباد سمیت سندھ کے تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے، عبدالجبار خان

اتوار 5 دسمبر 2021 19:15

ٹ*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت حیدرآباد سمیت سندھ کے تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سائٹ ایریا حیدرآباد سمیت دیگر شہری علاقوں میں نکاسی و فراہمی آب سمیت دیگر تعمیراتی کام کرائے جارہے ہیں اور بڑی تعداد میں اسکیموں پر کام جاری ہے۔

اس کا مقصد حیدرآباد کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں پیپلزپارٹی اب تیزی سے مقبول ہوتی جارہی ہے ۔ مختلف زبان بولنے والے افراد پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے جو کردار ادا کررہی ہے اس سے حیدرآبا دکے شہریوں کو بھی اب یقین ہوچلا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی ان کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چند روز میں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی حیدرآباد سے بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ حیدرآباد کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اب تک کس طرح انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بیوقوف بنایا جاتا رہا اور ان کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..