) آئی ایم ایف کی نئی شرائط ملک و قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتی

1مہنگائی کا طوفان اور ڈالر کی اونچی اڑان اس کا ٹیلر ہے، احتساب و انصاف کے دعویداروں نے آٹا و چینی مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، امیر جماعت اسلامی سندھ

اتوار 5 دسمبر 2021 19:15

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط ملک و قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروے رکھنے کے مترادف ہے۔ مہنگائی کا طوفان اور ڈالر کی اونچی اڑان اس کا ٹیلر ہے۔ منی بجٹ کو ایک لعنت قراردینے والی پی ٹی آئی عالمی اداروں کی فرمائش پر اسی لعنت ایک بارپھر عوام پر مسلط کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

احتساب و انصاف کے دعویداروں نے آٹا و چینی مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔موجودہ حکمرانوں نے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔تبدیلی کا نعرہ تباہی ثابت ہوا ہے۔ امن و سلامتی اور خوشحالی سمیت مسائل سے نجات کا واحد حل اسلامی نظام و دیانتدار قیادت ہے۔

(جاری ہے)

امبارکپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن کا کہنا تھا کہ سندھ میں گذشتہ 13 سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے یہاں کے عوام نے ہمیشہ انہیں اقتدار میں پہنچایا مگر بدلے میں بھوک و افلاس کرپشن اور عوام دشمن بلدیاتی نظام دیا ہے۔

جس کی وجہ سندھ کے عوام محرومیوں کا شکار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ سانحہ کی سخت مذمت اور تحقیقات کرکے ملزمان کو سزا دی جائے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم کرکے عوام کو اس کافائدہ نہیں پہنچایا جا رہا ہے۔ پڑوسی ملک بھارت نے بھی قیمتیں کم کردی ہیں کیوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اضافہ کے اثرات ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کی اشیائے خورونوش پر بھی پڑتے ہیں جس سے عام آدمی سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

صوبائی امیر نے کہاکہ سودی نظام معیشت سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا,قبل ازیں انہوں نے احسان پبلک اسکول میں منعقدہ اجتماع ارکان سے خطاب کیا۔جس میں ضلع بھر سے ارکان جماعت شریک تھے۔ صوبائی امیر نے ذمے داران کو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور تیاریوں کی ہدایت کی۔ اس موقع پر امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری ، مقامی امیر عبدالستار بھٹو، صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہد چنا، استاد نواب مہر ودیگر رہنما بھی ساتھ موجود تھے۔ قبل ازیں اجتماع ارکان سے صوبائی نائب امرائ ممتازحسین سہتو، حافظ نصراللہ چنا، قیم کاشف سعید شیخ، نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..