کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں، پرویز خٹک

ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے ،سابق حکمرانوںکے لئے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا پڑا،سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی،وزیر دفاع

اتوار 5 دسمبر 2021 19:25

کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں، پرویز خٹک
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ، ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے ،سابق حکمرانوںکے لئے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا پڑا،سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی ان ہائوس تبدیلی نہیں آرہی ہے، کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے لیے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔وزیر دفاع ے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ اسمبلی میں ہماری حکومت کو گرائے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے نہ انتخابی مہم چلائی، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔قبل ازیں شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کینٹ ایریاء میں ہائی رائیز بلڈنگ بنانے کی اجازت نہیں تھی، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ طویل کوشش کے بعد پشاور کینٹ میں ہائی رائز بلڈنگ کی اجازت ملی، دنیا ترقی کر رہی ہے لیکن ہم نے پابندیاں لگائی ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہائی رائز بلڈنگ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم معلوم نہیں ہائی رائز بلڈنگز بنانے پر پابندی کیوں تھی، ہمارے صوبے کو ہائی رائز بلڈنگز بنانے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید  بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش   کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے  تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی

بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں متعدد افراد جاں بحق

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 13 اور 14اپریل کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 13 اور 14اپریل کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی