سرکاری ملازمین میرے دل کے قریب ہیں ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ،شہباز شریف کو صرف پائوں پڑنے کا کام آتا ہے ،علی نواز اعوان

معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان علی نواز اعوان کا جی نائن ٹو میں سرکاری ملازمین کے رہائشی بلاکس کے لیے 5 کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان

اتوار 5 دسمبر 2021 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین میرے دل کے قریب ہیں، جی نائن میں سرکاری ملازمین کے بلاکس کی تزئین نو کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں کام فی الفور شروع ہوگا، شہباز شریف کو صرف پاوں پڑنا آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی سہ پہر سیکٹر جی نائن ٹو میں سرکاری ملازمین کے رہائشی بلاکس کی تزئین نو کے کام کے افتتاح کے موقع پر ہونے والی تقریب کے دوران کیا۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ سرکاری ملازم کا بیٹا ہونے کے ناطے یہ ملازمین میرے دل کے قریب ہیں اور مجھے ان کے مسائل کا ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیٹیگری چھ کے ملازمین کے رہائشی بلاکس کی تزئین نو کے لیے 5 کروڑ روپے دے دیے ہیں اور کام کا آغاز فی الفور کیا جا رہا ہے ،سرکاری ملازمین کی سہولت کے جی نائن کے کمیونٹی سنٹر کی بحالی 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ہو چکی ہے اور بہت جلد اس کا افتتاح ہو جائے گا اور ملازمین کو اپنے بچوں کی شادی کے لئے کسی بھی پرائیویٹ مارکی سے بہتر سروس فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

علی نواز اعوان نے کہا کہ اس وقت الحمد للہ پورے اسلام آباد میں تاریخی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جو پہلے کسی بھی حکومت کے نصیب میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد مہنگائی میں کمی ہوگی اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ عدالتیں شریف فیملی سے رسیدیں مانگتی ہے وہ کبھی کسی جج کی ویڈیو آڈیو سامنے لے آتے ہیں کبھی کسی کا ایفی ڈیوٹ تاہم رسیدیں نہیں دیتیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے عدالت نے پوچھا کہ حدیبیہ مل آپ کی کہتے میری نہیں میرے والد کی ہے دوسری بچوں کی ہے اگر شہباز شریف کی اہلیت دیکھی جائے تو وہ صرف پاوں پڑنے کی ہے۔علی نواز اعوان نے جی نائن ٹو میں کھیل کے میدان کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر مغل نے کہا کہ اس وقت پورے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ہوا ہے ہم شہر میں ہوتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ شہر میں زیادہ کام ہورہے ہیں دیہی علاقوں میں میں ہوتے ہیں تو لگتا ہے یہاں زیادہ کام ہو رہا ہے، یونین کونسل جی نائن ٹو کے سابق چیئرمین ملک رفیق نے اپنی یونین کونسل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر علی نواز اعوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی نائن میں اب تک کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں، فلیٹس، کمیونٹی سینٹر کا کام ہو چکا ہے اور مزید جاری ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..