ملک بھر کی طرح شہید بینظیرآباد میں بھی ووٹرز کا قومی دن منایا گیا

منگل 7 دسمبر 2021 17:01

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ملک بھر کی طرح شہید بینظیرآباد میں بھی ووٹرز کا قومی دن منایا گیا اس سلسلے میں ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد پرویز احمد کلوڑ اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور کی قیادت میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیس نواب شاہ سے شیراز چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر مسلم فاروق، فرحانہ ناز صدیقی، خالدہ عمر آرائیں، شبانہ ناز صدیقی، اویس قریشی، کلیم جٹ، مسرور میمن سمیت دیگر کمیٹی ممبران، ضلع افسران، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے اختتام پرشرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنرشہید بینظیرآباد ڈویژن پرویز احمد کلوڑ اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے کہا کہ ملک بھر میں آج ووٹرز کا قومی دن منایا جارہا جس کا مقصد عوام کو اپنے ووٹ کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ان کی ووٹ کے اندراج کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کرکے انتخابی عمل کا حصہ بنکر اپنا جمہوری حق استعمال کریں انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کا اندراج اور استعمال عوام کا دیگر بنیادی حقوق کی طرح ہیں اس لئے پاکستان کا ہر وہ شہری جس کی عمر 18 سال ہوچکی وہ اپنا قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوا کر ووٹ کا اندراج کرائے اور آئندہ بلدیاتی و عام انتخابات میں اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر عوام کو اپنے ووٹ کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرآفیس شہید بینظیرآباد کی جانب سے شیراز چوک پر کیمپ قائم کی گئی تھی جس پر عوام نے اپنے ووٹ کے اندراج کے متعلق معلومات لی اور فارم وصول کئے کیمپ کا ریجنل الیکشن کمشنر پرویز احمدکلوڑ اور ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے دورہ کیا اور کیک بھی کاٹا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان