کنٹی جنسی ،اضافی تنخواہوں سمیت ترقیاتی بجٹ کی عدم فراہمی سے لوکل گورنمنٹ کے امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ،نعمت اللہ کھوسہ

مالی مشکلات کے باعث دفتری امور اور یونین کونسلز کے کام سرانجام نہیں دے پا رہے ،ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ جعفرآباد

منگل 7 دسمبر 2021 17:40

ْڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ جعفرآباد نعمت اللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ کنٹی جنسی اور اضافی تنخواہوں سمیت ترقیاتی بجٹ کی عدم فراہمی سے لوکل گورنمنٹ کے امور ٹھپ ہو کر رہ گئے مالی مشکلات کے باعث دفتری امور اور یونین کونسلز کے کام سرانجام نہیں دے پا رہے انکا کہنا تھا کہ مالی سال 2021/22 کے بجٹ میں 25 فیصد اضافی تنخواہوں پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو رہا اور نہ ہی کنٹی جنسی اور ترقیاتی فنڈز مہیا کیے جا رہے لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام یونین کونسلز میں عرصہ دراز سے ترقیاتی کام ہونے کے باعث مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوگیا ملازمین میں شدید تشویش پھیلی ہوئی ہے حکام بالا کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کرکے انکی توجہ درپیش مسائل و مشکلات کی طرف دلوانے کی کوشش کی گئی تاہم کنٹی جنسی اور فنڈز کی فراہمی سمیت اضافی تنخواہیں بھی نہیں دی جا رہی انہوں نے کہا کہ فنڈز کی عدم فراہمی سے یونین کونسلز میں ترقی کے نام پر کوئی ایک اینٹ تک نہیں لگا سکے ایڈمنسٹریٹر نعمت اللہ کھوسہ نے کہا کہ فی الفور لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو کنٹی جنسی ترقیاتی فنڈز اور اضافی تنخواہوں کا اجراء کیا جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان