19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے اپوزیشن جماعتوں کی فرسودہ سیاست کو ختم کرے گی،وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک

منگل 7 دسمبر 2021 18:03

نوشہرہ ۔7دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 07 دسمبر2021ء) :وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ سیالکو ٹ  واقع میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور وضاحت کی ہے کہ میڈیا نے سیالکوٹ واقع سے متعلق ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا، اگر میرا پورا بیان نشر کیا ہوتا تو سب کچھ واضح ہوجاتا، لیکن میڈیا نے تصویر کا ایک رخ پیش کیا جبکہ میرے بیان کی مکمل عکاسی نہیں کی گئی کہ میرے کہنے کا مقصد کیا تھا اوپر سے اپوزیشن میرے بیان پر پوائنٹ اسکورننگ کررہی ہے جو بہت افسوسناک ہے، خیبر پختون خواہ سمیت نوشہرہ 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے اپوزیشن جماعتوں کی فرسودہ سیاست کو ختم کرے گی عوام مزید ان چوروں اور لیٹروں کی گمراہ کن سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی اور کینٹ بورڈ الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی گی ۔

(جاری ہے)

وہ اپنی رہائش گاہ نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ پرویز خٹک نے کہاکہ سیالکو ٹ کا واقع انتشارپھیلانے والوں نے ایک سازش کے تحت کیا ہمارا مذہب اسلام کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی کو قتل کرے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہی کیونہ ہو۔ میرے حوالے سے میڈیا میں ایک بحث چل رہی  ہےمجھ سے پوچھا گیا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے سے یہ واقع پیش آیا ہے جس کی میں نے صرف وضاحت دی تھی کہ اس واقع میں کسی مذہبی جماعت یا حکومت کواس میں منسوب نہ کیا جائے حکومت اور تحریک لبیک کے مابین جو معاہدہ ہوا اس پر عمل درآمد جاری ہے ۔

سیالکو ٹ واقع میں ملوث ملزمان میں سے بیشتر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مزید گرفتاری جاری ہے اورحکومت کوشش کررہی ہے ہے کہ ان تمام ملزمان کو قر ار واقع سزادی جائے جو پاکستان میں ایک مثال بن جائے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کی آڑ میں سیاست کرنا بند کریں، عوام کو معلوم ہے کہ ان جماعتوں نے بے ہنگم قرضے لیکر مصنوعی طریقہ سے مہنگائی پر قابو پایا اگر ہم بھی چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں لیکن یہ مہنگائی کا دیر پا حل نہیں۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اتنی مخلص ہیں تو ان کو چاہیے کہ مہنگائی ختم کرنے کے لے حکومت کا ساتھ دیں اور مہنگائی ختم کرنے کے لیے تجاویز سامنے لائیں ان کے پاس کوئی تجاویز نہیں نہ ہی ان کے پاس کو ئی پالیسی ہے ان کا مقصد ایک ہی ہے کہ عمران خان چلا جائے اور یہ پھر سے اپنی چوریوں میں مصروف ہوجائیں۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں صرف اپنی چوری بچانے کے لیے وزیرا عظم عمران خان کے خلاف متحدہ ہوئے تھے کیونکہ وزیراعظم عمران خان ان چور مافیاز کے خلاف جدوجہد پر نکلے ہیں۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی باریاں با نٹنے اور ایک دوسری کی چوریوں پر پردہ ڈالنے اور مہنگے سودوں کی وجہ سے آج ملک قرضہ دار ہو گیا ہے ملک تباہی کی طرف چلایا گیا جو ٹیکس اورقرضہ ہے ہم لے رہے ہیں ان جماعتوں کے قرضو ں کی سود کی ادائیگی میں دے رہے ہیںؕ.

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا