پشاو راور گرد ونواح میں صبح کے وقت شدید دھند کا راج،نمی کا تناسب 94فیصد رہا

پشاو راور گرد ونواح میں   صبح کے وقت شدید دھند کا راج،نمی کا تناسب 94فیصد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2022ء)پشاو ر شہر پیر کوشدید دھند کی لپیٹ میں رہا ،صبح نو بجے کے قریب بھی فقیرآباد اور ہیڈ بریج ہشنگری اور دیگر علاقوں میں دھند واضح طور پر دیکھا جاسکتا  تھا ، دل زاک روڈ کالج چوک فقیرآباد اور آس پاس کے علاقوں میں سورج کی روشنی  میں تیزی آنے کے باوجود بھی دھند غالب رہی  اور شہر  میں رات اورعلی الصبح سردی کی شدت میں اضافہ ہوا  اور  ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تین دن میں سردی کی شدت بڑھنے  تاہم سورج چمکنے کے اوقات میں  درجہ حرارت بڑھ کر16سے 17سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Your Thoughts and Comments