محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی

17جنوری سے سائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا 17جنوری سے سائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے بتایا ہے کہ ملک میں 17جنوری سے مغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہوائیں براستہ بلوچستان داخل ہوں گی۔

(جاری ہے)

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق یہ ہوائیں بلوچستان ،بالائی سندھ،بالائی علاقوں میں بارشوں کا سبب بنیں گی جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کابھی امکان ہے۔کراچی کے حوالے سے سردار سرفراز نے بتایا کراچی میں 17جنوری سے سائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے شہر میں سردی کی شدت میں کمی آئے گی اور دن اوررات کیدرجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔کراچی میں اس دوران بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔

Your Thoughts and Comments