نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کا ہفتہ وار اجلاس

پیر 17 جنوری 2022 23:30

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کا ہفتہ وار اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور، موجودہ سیاسی و تعلیمی صورتحال، علاقائی مسائل زیر بحث رہے اجلاس سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ، بی ایس اوپجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ، نیشنل پارٹی کے صوبائی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے اراکین نواز بلوچ، نثار مشوانی، ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دہوار، تحصیل صدر مستونگ میر احمد بلوچ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد گل شاہوانی، لیبر سیکرٹری حاجی نذیر بگٹی، تحصیل کھڈکوچہ کے جنرل سیکرٹری وزیرخان شاہوانی، بی ایس او پجار کے زونل صدر رئیس ناصر سارنگزئی، جنرل سیکرٹری وقاص بلوچ، نثار بلوچ، پارٹی کے سابق تحصیل صدور حاجی پسند خان شاہوانی، ظفر بلوچ، فیض درانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو صحت، تعلیم، گیس پریشر میں کمی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سمیت دیگر عوامی مسائل کو حل نہ کرانے کو نااہل صوبائی و وفاقی حکومتوں کی ناکامی قرار دیا اس امر پر انتہاہی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ گزشتہ کافی عرصہ سے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی نہ ہونے سے انتظامی مشکلات کا شکار ہے ہسپتال میں الٹراسانڈ لیڈی اسپیشلسٹ نہ ہونا المیہ سے کم نہیں رات کے اوقات میں کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں خواتین مریضوں کو ایک مرد الٹراسانڈ کرے یہ نہ تو اسلامی روایت ہے اور نہ ہی بلوچی روایت حکومت ہسپتال کے اس اہم مسلہ کو فوری حل کرنے اور چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی عمل میں لائے ہسپتال کے ان اہم مسائل پر نیشنل پارٹی خاموش نہیں رہ سکتی۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت گڈگورننس قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیہرطرف کرپشن اور کمیشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔اپنے آقاں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے صوبے کے وسائل کا خفیہ سودا کرنے کی سازش کی جارہی ہے نیشنل پارٹی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبا تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ جسکی وجہ سے صوبے کے تمام جامعات اور تعلیمی ادارے بند ہیں حکومت اس جانب دانستہ توجہ نہ دے کر بلوچستان کو مزید تعلیمی پسماندگی کی طرف دھکیل دی ہے جوکہ صوبے کے نوجونوں کے مستقبل کوتباہ کرنے کی کوشش ہے نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار حکومتی نااہلی اور غفلت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبا سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے منظر عام پر لایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں امن و امان رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے شیرین آب، کھڈکوچہ، کانک، کردگاپ، اسپلنجی، سمیت مختلف علاقوں میں زمینداروں کے ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز چوری کی جارہی ہیں لیویز انتظامیہ چوروں کو گرفتار کرنے اور چوری شدہ ٹرانسفارمرز کے سامان برآمد کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ضلعی انتظامیہ زمینداروں کے چوری شدہ ٹرانسفارمز کو برآمد کرکے چوروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرے۔

اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عملی اقدام اٹھائیں جائیں پڑنگ آباد، مستونگ روڈ، تیری، کانک، سورگز، گنجہ ڈھوری، کھڈکوچہ، غلام پڑینز، کونگڑھ سمیت نواحی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے عوام کو شدیدسردی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے متعلقہ علاقوں میں گیس پریشر کی بحالی کیلیے اقدامات کیے جائیں عدالتی فیصلوں کے باوجود گیس بلوں میں سلومیٹرچارجز لگاکر کمپنی کے حکام توعین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں صارفین کو لاکھوں روپے کے بلز کو زونل منیجر قسط نہ کرکے صارفین کی پریشانیوں میں اضافہ کررہا ہیاور بلوں کی عدم ادائیگی کے بہانے کھڈکوچہ میں صارفین کے میٹروں کو اتارا گیا ہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے سوئی سدرن گیس کمنی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے اذیت دینے میں مصروف ہے۔

جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی زونل منیجر مستونگ کے عوام دشمن اقدامات کا نوٹس لیکر صارفین کے میٹرز کو دوبارہ نصب کرکے بلوں کے آسان اقساط کرے تاکہ صارفین بلوں کی ادائیگی کرسکیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..