ایبٹ آبادکے سیاحتی مقامات پروقفے وقفے سے برفباری کاسلسلہ جاری

بدھ 19 جنوری 2022 16:31

ایبٹ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات،نتھیاگلی،ڈونگاگلی،چھانگلہ گلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،ضلعی پولیس، انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی طرف سے تمام تر ممکنہ صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ڈی پی اوایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے سرکل گلیات پولیس کو سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جبکہ سیاحوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے،پولیس انتظامیہ کاکہناہے کہ اب تک کی صورت حال کے مطابق گلیات کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے سیاحوں سے گزارش  ہے کہ ان علاقوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں،سفرکے دوران گاڑی مکینکلی بالکل فٹ رکھیں، گاڑی کے ٹائر اچھی حالت میں ہونے چاہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں اضافی ٹائر بھی ہمراہ رکھیں، برف باری کے باعث سلپ سے بچنے کے لیے ٹائروں پر چین کا ہونا لازمی ہے، گاڑی میں فیول کی مقدار پوری رکھیں،ڈبل لائن نہ بنائیں،بریک کا استعمال کم کریں اور رفتار آہستہ رکھیں، کھانے، پینے کی اشیاء، پانی، خشک میوہ جات گرم کپڑے ہمراہ رکھیں، برف باری کی شدت یا لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں انتظامیہ کی طرف سے جاری شدہ ہدایات پر عمل در آمد یقینی بنائیں اورفوری طور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو کر فراہم کردہ ایمرجنسی نمبرات پر بروقت رابطہ کریں،رات کے وقت سفر سے گرہیز کریں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم 09929310033 پر رابطہ کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان