ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی

چمن اور کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں برف باری سے راستے بند ہونے زمینی رابطے منقطع ہوگئے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا ،کئی اضلاع میں بجلی بھی معطل ہوگئی ،سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کی لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ، لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں مری میں دوبارہ ہائی الرٹ جاری، ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:25

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان او روفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ،چمن اور کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں برف باری سے راستے بند ہونے زمینی رابطے منقطع ہوگئے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا ،کئی اضلاع میں بجلی بھی معطل ہوگئی ،سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کی لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ، لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوںمیں بارش کاسلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جبکہ مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری وقفے وقفے سے جاری جارہی ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید برفباری کے باعث مختلف مقامات پرقومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمک اور شوال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔

ملکہ کوہسار مری میں چند دن کے وقفے کے بعد برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا شدید برف باری کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کی مدد سے برف ہٹانے میں مصروف رہا۔ادھر ملتان، رحیم یارخان اور لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں بارش کی وجہ سے درجنوں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں وقفے وقفے سے بارش اور اولے بھی پڑے جبکہ پشاور میں موسلادھار بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی تاہم بارش سے مختلف مقامات کی سڑکوں پرپانی بھی جمع ہو گیا اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ادھر گزشتہ روز شانگلہ کے علاقہ الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے، ہوائیں 40 سی45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، ہواؤں کے جھکڑ کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی جا سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے دریں اثناء ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ مری میں ہفتے سے پیر تک شدید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ۔برف باری کی پیش گوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بنا دیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا