
- Home
- Weather
- Weather News
- بلاول بھٹو ذرداری 2023میں وزیر اعظم پاکستان ہوں گے ملک کے حالات کو بلاول بھٹو بدل ڈالیں گے، شمیم ..
بلاول بھٹو ذرداری 2023میں وزیر اعظم پاکستان ہوں گے ملک کے حالات کو بلاول بھٹو بدل ڈالیں گے، شمیم ممتاز
بلاول بھٹو کے حکم پر 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ میں پیپلز میڈیکل اسٹاف بھرپورشرکت کرے گا،نیاز خاصخیلی
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوامی لیڈرتھے یہی وجہ سے کہ آج تک وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اس ہی عظیم شخصیت نے ملک کو آئین دیا ایٹمی طاقت بنا یا شہریوںکو ان بنیادی حقوق سے روشناس کرایا ۔
شمیم ممتاز نے کہاکہ عوام بدترین مہنگائی منی بجٹ کے خلاف 27 فروری کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد تک کیئے جانے والے مارچ میں شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو قوم کے ہیرو تھے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ میں پاکستان پیپلز میڈیکل اسٹاف شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کے جائز مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ ڈی ایچ اوکیماڑی اور سینٹرل کے پیرامیڈیکس اسٹاف کو ہراساں کیا جا رہا ہے سینٹرل کے ڈی ایچ او مظفر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز میڈیکل اسٹاف کے مرکزی صدر قیوم مروت نے کہا کہ بھٹو خاندان نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرنے والے خود بھی بچ نہ سکے اور نہ ہی عامر کی لاش مل سکی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیرا میڈیکس کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم پارٹی کے کارکن ہیں۔ ہم پی پی پی چیئرمین کے ہر حکم پر لبیک کہنے والے ہیں۔ ملک کے اگلے وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی مشیر آصف خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔ پیرا میڈیکس کا عملہ غریب مریضوں کا سب سے زیادہ خیال رکھتا ہے۔ پیرامیڈیکس کے عملے نے کورونا کی وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر جہاد کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر اسداللہ سامیٹو نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو مایوس کیا اور عوام کو ایک عزاب میں مبتلہ کردیا ہے ہم عوام کی جنگ لڑنے نکلے ہیں۔ اب فیصلہ کن مارکہ کراچی سے اسلام آباد مارچ 27 فروری کو ہوگا۔ سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فورم کے رہنما عاشق حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے۔ اس موقع پر پی ایس ایف کراچی ڈیزائن کے نائب صدر فراز احمد خاصخیلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام حکومت سے بیزار ہے، 27 فروری کو مزار قائد سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوگا۔ حیدر آباد میں بھی ہاری کمیٹی میں بلاول بھٹو زرداری کے ریلی کو کامیاب بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سول اسپتال یونٹ کے صدر سید منیر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویڑن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی کی قیادت میں 5 جنوری سے سندھ بھر میں شہرد ذوالفقار عل ی بھٹو کی سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رزاق شیخ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت سے نوازا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی ہمارے دلوں پر حاوی ہیں۔ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اقبال کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ بھٹو خاندان کی پارٹی نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جب بے نظیر وطن واپس آئیں تو ان پر حملہ کرایا گیا۔ ڈکٹیٹر مشرف اور الطاف حسین دہشت گرد ہیں نئے پاکستان کے نام پر ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں 2 پارٹیاں ہیں۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو شہیدوں کی جماعت ہے۔ تقریب مین پیپلز پارٹی جنوبی کے صدر خلیل ہوت۔ لال جان بلوچ۔ پیرا میڈیکل سٹاف ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سینئر ممبر غلام علی میرانی۔ فرزانہ۔ عباس مہر۔ آصف مستوئی۔رفیق بلوچ سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔مزید موسم کی خبریں
-
ایگزیکیوٹو انجنیئر پبلک ہیلتھ کا سانگھڑ کے مختلف دیہاتوں میں واش پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
-
ارشد حسین بگٹی سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان تعینات
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
-
جوھرآباد،انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 20 مئی بروز جمعہ (کل)دن 11:00 بجے کھلی کچہری لگائیں ..
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
-
ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، قحبہ خانہ پر چھاپہ دو مردایک خاتون گرفتار ، 60 ..
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
-
ریسکیو 1122 اٹک کے نوجوانوں کی جانب سے ہیٹ سٹروک کیمپ کاانعقاد
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
-
بلوچستان کے ساحل سمندر پر ماہی گیروں کے ہاتھ اٹھارہ قیمتی مچھلیاں لگ گئیں ،مچھلیوں کی فروخت سے ماہی گیروں کو ایک ..
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
-
پنجاب کے دو درجن سرکاری ہسپتالوں میں دو سال سے مستقل ایم ایس تعینات نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
-
عمران نیازی خود جلسوں میں جھوٹ پر مبنی بیانئیے کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہاہے جو قابل مذمت ہے، ..
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
-
سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت برقرار، مختلف شہروں میں نہری نظام متاثر ہونے سے زراعت کے ساتھ پینے کے پانی کا بحران ..
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
-
ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث آم کی پیداوار میں 50فیصد کمی رواں سیزن آم کے کاشتکاروں کے ساتھ ایکسپورٹرز کو بھی ..
تاریخ اشاعت : 2022-05-18
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.