کراچی میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کو ایکسچینج ایئر کے طور پر منایا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء)مقامی ہوٹل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا سمیت مختلف کاروباری شخصیات شریک ہوئی،تقریب سے خطاب میں قونصل جنرل جاپان توشیکازو نے کہا کہ ستر سال کے درمیان ہمارے تعلقات خوشگوار اور بہترین رہے،امید ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ مزید خوشگوار تعلق رہے گا، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور جاپان کے اشتراک سے بہت بڑے اہم منصوبے سامنے آئے ہیں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد منصوبوں پر شروع کیا جائے گا،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیادی پر سرکاری لوگو کا اعلان بھی کیا گیا