کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے،محکمہ موسمیات

پیر 24 جنوری 2022 14:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک سے نکل گیا ہے تاہم سائبیرین ہوائیں ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔سندھ بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu