تجاوزات کے خاتمہ کیلئے میگا پلان تیار کر لیاگیا جس پر جلد گرینڈ آپریشن کا آغاز ہو گا ‘اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا

بدھ 26 جنوری 2022 13:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عظیم شوکت نے کہا کہ اندرون شہر بازاروں سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے میگا پلان تیار کر لیاگیا جس پر جلد گرینڈ آپریشن کا آغاز ہو گا اور شہر سے پختہ اور عارضی تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک ایکشن جاری رہے گا۔زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عظیم شوکت نے سرگودھا پریس کلب میں اپنی تعارفی ملاقات میں بتایا کہ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ اورعوام کوریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

جس میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر شوکت عظیم نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں اومی کرون پھیل رہا ہے اس لئے اگر شہری تعاون کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تو اس وباء سے بچا جا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کا کام ہے مگر کوئی مسئلہ دوسرے فریق کے تعاون کے بغیر حل کرنا ممکن نہیں ہوتا اس لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کسی بھی شہری کو کوئی مسئلہ ہے تو میرے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ہمارے معاشرے میں سچ نہیں بتایا جاتا جس کی وجہ سے مسائل بڑھ جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹور کی اشیاء ضروریہ کی عام بازار میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرکھاد آ رہی ہے اور فروخت نہیں ہو رہی تو ہم ذمہ دار ہیں۔جتنی کھاد آ رہی ہے وہ سرکاری نرخ پر فروخت ہو رہی ہے۔انہوں نے چک 50 شمالی سکول میں صاف پانی کی فراہمی کا یقین دلایا اور بتایا کہ دیگرمسائل کے حل کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان