
- Home
- Weather
- Weather News
- آئی اے ٹی اے کا دنیا کی حکومتوں سے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کیلئے سفری پابندیوں سے استثنیٰ کا ..
آئی اے ٹی اے کا دنیا کی حکومتوں سے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کیلئے سفری پابندیوں سے استثنیٰ کا مطالبہ
کووڈ-19 کے باعث دنیا بھر میں سفری صنعت اور سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، رپورٹ مسافروں کے ٹیسٹوں پر خرچ کیے جانے والے اربوں روپے اگر ویکسین تقسیم کرنے کے لیے یا صحت کا نظام کا بہتر کرنے کے لیے مختص کیے جائیں تو وہ زیادہ مؤثر ہوگا، اعلامیہ
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوا، آج اومیکرون پوری دنیا میں موجود ہے، اسی وجہ سے سفر عام لوگوں کے لیے خطرے میں کچھ زیادہ اضافہ نہیں کرتا۔
آئی اے ٹی اے چیف نے کہا کہ مسافروں کے ٹیسٹوں پر خرچ کیے جانے والے اربوں روپے اگر ویکسین تقسیم کرنے کے لیے یا صحت کا نظام کا بہتر کرنے کے لیے مختص کیے جائیں تو وہ زیادہ مؤثر ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ کووڈ-19 'پینڈیمک سے اینڈیمک' بیماری بنتی جارہا ہے، جس کے خلاف اب ہمارے پاس مختلف تدابیر موجود ہیں، جن میں ویکسین اور علاج معالجہ شامل ہے، جس سے آبادی کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ولی والش نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ حکومتیں اور سفری انڈسٹری تبدیلی کے لیے اور سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والے اقدامات کے بوجھ کو دور کرنے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت مائیگریشن پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق نے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ سفری اقدامات کو شمار کیا ہے جو مسافروں، ایئر لائنز اور حکومتوں کے لیے انتظام کرنے میں پیچیدگی پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ کورونا ایک مقامی بیماری بن رہا ہے ایسے میں سفر کو آسان بنانے کے لیے تمام ممالک کے پاس اب تقریبا 2 سالوں کا تجربہ ہے۔ولی والش کا کہنا تھا کہ اس معمول کو تسلیم کرنا چاہیے کہ مسافروں کو عام آبادی کے مقابلے میں کوئی زیادہ خطرہ پیش نہیں آئے گا اور اسی وجہ سے مسافروں کو عام کمیونٹی پر لاگو پابندیوں سے بڑی پابندی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔آئی اے ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ ویکسینیشن سے متعلق باہمی طور پر تسلیم شدہ پالیسیاں اہم ہوں گی کیونکہ دنیا مقامی بیماری کے مرحلے کے قریب پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رکاوٹ فری سفر ویکسینیشن کے لیے ایک مؤثر ترغیب ہے، اس ترغیب کی پائیداری کو ویکسین کی پالیسیوں سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے جو سفر کو پیچیدہ بناتی ہیں یا ویکسین کے وسائل کو وہاں سے ہٹاتی ہیں جہاں سے وہ سب سے بہتر کام کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کووڈ-19 کے باعث دنیا بھر میں سفری صنعت اور سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، کورونا کے باعث دنیا کو ایک غیر روایتی صحت اور معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے سفری صنعت اور سیاحت کے شعبے کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور معیشت کو چلانے میں اہم کردار ادا کرنے والا یہ شعبہ بری طرح متاثر ہوا، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ نوکریوں سے محروم ہوئے۔مزید موسم کی خبریں
-
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے مسجد نبویؐ نعرے بازی واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج ..
تاریخ اشاعت : 2022-05-17
-
توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہی: راجہ وسیم حسن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ..
تاریخ اشاعت : 2022-05-16
-
حکومت ڈالر کی بے ہنگم پروار روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضوں میں اضافہ، ..
تاریخ اشاعت : 2022-05-16
-
شمالی وزیر ستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
تاریخ اشاعت : 2022-05-16
-
آئین و قانون پر عملدرآمدنہ ہو تو معاشرے جنگل بن جاتے ہیں ،بیگاڑ پیدا ہوتا ہے
تاریخ اشاعت : 2022-05-16
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کیخلاف اپیلوں پر 5 رکنی لارجر بنچ کل سماعت کرے گا
تاریخ اشاعت : 2022-05-16
-
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سکیورٹی میجر (ر)فیصل حسین سمیت اسمبلی کے مزید افسران گرفتار
تاریخ اشاعت : 2022-05-16
-
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
تاریخ اشاعت : 2022-05-16
-
نجی موبائل فون قرضہ ایپس نے تین کروڑ سے زائدلوگوں کا مستقبل تباہ کردیا
تاریخ اشاعت : 2022-05-16
-
صوبائی دارالحکومت لاہور میں باقاعدہ طور پر ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا
تاریخ اشاعت : 2022-05-16
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.