جیکب آباد میں سورج آگ برسانے لگا ،درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ رکارڈ،گرمی کی وجہ سے شہری گھروں تک محدودہوکررہ گئے

جیکب آباد میں سورج آگ برسانے لگا ،درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ رکارڈ،گرمی ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) جیکب آباد میں سورج آگ برسانے لگا ،درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ رکارڈ،گرمی کی وجہ سے شہری گھروں تک محدودہوکررہ گئے۔ جیکب آباد میں سورج آگ برسانے لگا ،میٹ آفیس کے مطابق جمعہ کے روز درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شہر میں سارا دن گرم ہوائیں چلتی رہیں، لو سے بچنے کے لئے شہری گھروں تک محدود ہو گئے، سیپکو کی جانب سے شدید گرمی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑاجبکہ واٹر سپلائی سے پانی کی بندش سے شہری بوند بوند کو ترس گئے۔

گرمی میں اضافے کے بعد شہر میں پینے کا پانی بلیک پر مہنگے داموں فروخت کیا جانے لگا۔پانی،بجلی کے بحران اور گرمی کی شدت سے شہری اذیت سے دوچارہوگئے ہیں۔