ڈیرہ اللہ یار میں بلدیاتی انتخابات دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئے

منگل 17 مئی 2022 19:04

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ڈیرہ اللہ یار میں بلدیاتی انتخابات دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئے کل کے حریف اچانک حلیف بن کر سامنے آگئے دو اتحاد انتخابی میدان میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے بی اے پی نے بیک وقت پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ٹی اے کے رکن قومی اسمبلی سے انتخابی اتحاد کر لیا تو نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی سیاسی اختلافات اور تحفظات کو پس پشت رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ روز جماعت اسلامی اور نیشنل پارٹی کے رہنماوں کی نیشنل پارٹی کے ضلع صدر میر محمد نعیم کھوسہ کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک ہوئی جس میں آزاد امیدوار سابق بیوروکریٹ نصراللہ رند بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماوں کی اہم بیٹھک میں تمام سیاسی اختلافات اور تحفظات کو پس پشت رکھ کر تین جماعتی اتحاد کے مقابلے میں بلدیاتی انتخابی اتحاد کا اعلان کیا گیا تاہم بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی میں جمعیت علماء اسلام کہیں بھی نظر نہیں آ رہی جبکہ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء میر فائق خان جمالی کے تین جماعتی اتحاد کا حصہ بن کر انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں نیشنل پارٹی کے ضلع صدر میر محمد نعیم کھوسہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی نے اپنے ساتھیوں حفیظ اللہ مستوئی ، کامریڈ محمد نواز کھوسہ ، میر مٹھا خان بادینی ، آصف فیر وز لاشاری ، عرفان علی ابڑو ، عبدالحکیم بلوچ ، لقمان کھیازئی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خائف جمالی برادران نے راتوں رات پارٹی بنیادوں پر اتحاد کر لیا کئی دہائیوں سے اقتداری ایوانوں میں براجمان جمالی برادران ایک بار پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اقتدار پر قابض ہونا چاہتے ہیں تاہم اب کی بار نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی انہیں آسانی سے اقتدار تک پہنچنے نہیں دینگی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات مل کر لڑینگی اور ہر طرح سے تین جماعتی اتحاد کا مقابلا کرینگے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان