بلوچستان کے ساحل سمندر پر ماہی گیروں کے ہاتھ اٹھارہ قیمتی مچھلیاں لگ گئیں ،مچھلیوں کی فروخت سے ماہی گیروں کو ایک دن میں آٹھ لاکھ کی آمدن

بدھ 18 مئی 2022 15:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحل سمندر پر ماہی گیروں کے ہاتھ ایک ساتھ 18قیمتی مچھلیاں لگیں جن میں سے 22کلو وزنی سب سے بڑی مچھلی پانچ لاکھ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔شکار کی گئی قیمتی مچھلی کروکر کو مقامی بلوچی زبان میں کیر اور اردو میں سوا مچھلی کہا جاتا ہے۔ ان مچھلیوں کا شکار 15مئی کو گوادر کے علاقے جیونی کے سمندر میں ایرانی سرحد کے قریب گنز کے مقام پر کیا گیا۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف)پاکستان کے جیونی میں انفارمیشن سینٹر کے ریسرچ ایسوسی ایٹ سدھیر احمد نے کے مطابق یہ مچھلیاں ساجد عمر نامی ناخدا اور ان کے ساتھی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی جن میں سے سب سے بڑی مچھلی 22کلو وزنی تھی جبکہ باقی مچھلیوں کا وزن 10سے 12کلو تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 22کلو وزنی مچھلی کی بولی 23ہزار روپے فی کلو کے حساب سے لگی جبکہ باقی مچھلیاں دو ہزار سے سات ہزار روپے تک فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی اور مجموعی طور پر ماہی گیروں کو آٹھ لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جو اِن ماہی گیروں کی چار سے پانچ ماہ کی مجموعی آمدن کے برابر ہے۔

مچھلیاں پکڑنے والے ساجد عمر نے بتایا کہ انہوں نے ایک روز قبل شام کو ساحل کے قریب جال بچھا رکھا تھا جب صبح سویرے ہم دوبارہ گئے تو ہماری جال میں 18کیر مچھلیاں پھنسی ہوئی تھیں، جن میں سے ایک بڑی تھی۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ پانچ سے چھ ہزار روپے کماتے ہیں لیکن آج ہی دن میں کروکر مچھلیوں کی صورت میں لاکھوں روپے کی کمائی سے گویا ہماری لاٹری لگ گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ مئی میں بھی جیونی میں کروکر مچھلیاں پکڑی گئی تھیں جن سے ایک مچھلی 80لاکھ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی