موسمیاتی تبدیلیاں، پاکستان میں ہیٹ ویو کا امکان سو گنا بڑھ گیا

گرمی کی لہر صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ زراعت ، ایکو سسٹم ،معیشت اور پانی وبجلی کی ترسیل کو بھی متاثر کرتی ہے،پاکستان میں لاکھوں لوگ اس گرمی کی لہر متاثر ہورہے ہیں،ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن

جمعرات 19 مئی 2022 15:05

موسمیاتی تبدیلیاں، پاکستان میں ہیٹ ویو کا امکان سو گنا بڑھ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) پاکستان اور بھارت میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے کے امکانات 100 گنا بڑھ چکے ہیں،برطانیہ کے موسمیاتی ادارے کی تحقیق کے مطابق کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان اور شمال مغربی بھارت میں موسموں کی شدت کے نئے ریکارڈ قائم ہونے کے امکانات 100 گنا زیادہ ہو چکے ہیں۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق جنوبی ایشیا میں گرمی کی وجہ صرف ماحولیاتی تبدیلی ہی نہیں ہے ۔

سیکریٹری جنرل پروفیسر پیٹری تلاس نے کہا کہ گرمی کی لہر صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ زراعت ، ایکو سسٹم ، معیشت اور پانی و بجلی کی ترسیل کو بھی متاثر کرتی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں لاکھوں لوگ اس گرمی کی لہر متاثر ہورہے ہیں، اپنی حالیہ چھٹی رپورٹ میں WMO نے کہا کہ رواں صدی میں گرمی کی لہر میں مزید شدت آجائے گی ۔

(جاری ہے)

اب اس خطے کو ہر تین برسوں بعد 2010کے شدید ترین گرم موسم سے زیادہ گرم موسموں کی توقع کرنی چاہیے۔

برطانوی میٹ آفس کے مطابق پاکستان اور شمال مغربی بھارت کو ہر تین سال بعد ایسے شدید گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے بغیر312سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے۔موسمیاتی پیشین گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں شمال مغربی بھارت میں درجہ حرارت نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔پاکستان اور بھارت کے موسموں کا نیا تجزیہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سائنس کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی اسٹیٹ آف دی کلائمٹ رپورٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 2021میں موسمیاتی تبدیلی کی چار اہم نشانیوں، گرین ہاوس گیسوں کا ارتکاز، سطح سمندر میں اضافہ، سمندر کی گرمی اور سمندری تیزابیت، نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، انتونیو گوتیرس نے اس رپورٹ کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانیت کی ناکامی کی ایک مایوس کن داستان قرار دیا ہے۔برطانوی میٹ آفس کے گلوبل گائیڈنس یونٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو سکتا ہے۔میٹ آفس کی سٹڈی کرنے والی ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر نیکوس کرسٹیڈیس کا کہنا ہے کہ شمال مغربی بھارت اور پاکستان میں مون سون کے موسم سے پہلے اپریل اور مئی کے دوران گرم موسم آتے رہتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان