شکار پور سول اسپتال میں جدید میڈیکل ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈائلیسز سینٹر کے قیام کا معاہدہ ایک اہم پیشرفت ہے،امتیاز احمد شیخ

جمعہ 27 مئی 2022 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ شکارپور میں جدید میڈیکل ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈائلیسز سینٹر کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اور اس کا قیام ضلع شکار پور کے ضرورت مند عوام کی مشکلات کو کم کرسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں ڈائیلسز سینٹر کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائیلسز سینٹر کے قیام کے لئے محکم صحت سندھ، ضلعئی انتظامیہ شکار پور اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے نمائندہ افسران نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ جس کے تحت شکار پور کے آر۔ بی ادھا داس تارا چند اسپتال ( RBUT) میں ڈائیلسز سینٹر کے قیام ے لئے اینگرو انرجی لمیٹڈ مالی تعاون فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کا محکم صحت، شکار پور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اینگرو انرجی لمیٹڈ ڈائیلسز سینٹر کے قیام کے لئے مالی تعاون فراہم کرے گی اور ڈائیلسز سینٹر کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ ( SIUT) کے تحت چلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈاکٹر ادیب رضوی کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کو سراہا جانا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائیلسز سینٹر کا قیام ضلع میں طبی سہولیات کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu