ملک میں معمول کی اوسط سے 178 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی‘ محکمہ موسمیات

مون سون کے دوران ملک میں معمول کی اوسط بارش کا ریکارڈ 138 ملی میٹرہے

جمعرات 22 ستمبر 2022 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2022ء) مون سون کے دوران یکم جولائی سے 22ستمبر تک ملک میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں معمول کی اوسط سے 178 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ مون سون کے دوران ملک میں معمول کی اوسط بارش کا ریکارڈ 138 ملی میٹرہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں معمول کی اوسط سے 428 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

صوبے میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 133.1 ملی میٹر ہے۔رواں سال سندھ میں 703.1، بلوچستان میں 320.7، پنجاب میں 385.5 اور خیبرپختونخوا ہ میں 331 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بلوچستان میں معمول کی اوسط سے 455 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ بلوچستان میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 57.7ملی میٹر ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں معمول کی اوسط سے 70 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ پنجاب میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 226.7 ملی میٹر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں معمول کی اوسط سے 103 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، یہاں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 38 ملی میٹر ہے۔خیبرپختونخوا ہ میں معمول کی اوسط سے 33 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، یہاں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 248.1 ملی میٹر ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں معمول کی اوسط سے 5 فیصد کم بارشیں ہوئیں، آزاد جموں و کشمیر میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 377.2 ملی میٹر ہے۔رواں سال آزاد جموں و کشمیر میں 359.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..