ملک کے مختلف اضلاع میں بوندا باندی کی پیشگوئی

بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج رہا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ،سندھ، پنجاب اور کے پی میں دھند چھائی رہی

ہفتہ 7 جنوری 2023 16:32

ملک کے مختلف اضلاع میں بوندا باندی کی پیشگوئی
اسلام آباد /پشاور/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2023ء) ملک کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج رہا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میں بارش اور برفباری متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں بھی ہلکی دھند پڑسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 10 سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، لاہور میں 7، مری میں منفی ایک، فیصل آباد اور ملتان میں 3، کراچی اور حیدرآباد میں 15، سکھر میں 5 اور مٹھی میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ میں منفی صفر، قلات منفی 7، اور سبی میں چار ریکارڈ کیا گیا، پشاور 7، دیر میں منفی 4، اور ایبٹ آباد میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا، گلگت میں 3، اسکردو منفی 14، اور ہنزہ میں منفی 8 سینٹی گریڈ رہا۔

دریں اثناء شدید دھند کے باعث، حدنگاہ متاثر ہونے پر لاہور،اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم 3 درکھانہ سے جڑانوالہ اور سکھر ملتان موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں۔فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 مکمل بند کردی گئی، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات