آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ لاہور، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور قصور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مری ،گلیات اور گردو نواح میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔منگل کے روز لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہا۔بدھ کو لاہور کا درجہ حرارت 7 سے 9 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔