اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقا مات پر بارش ، بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقا مات پر بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) بدھ کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، با لائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔خیبرپختونخوا میں کالام 36،پٹن 22 ،سیدو شریف 15،دیر (بالائی14،زریں08) میر کھانی 13، دروش 10، چترال 07،مردان02، کاکول 01، پنجاب میں مری 06، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، ایئرپورٹ 01) ،گوجرانوالہ01، کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 02)، راولاکوٹ 04 اورگڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی ، کالام 21، مالم جبہ 17، میر خانی 08، چترال ، دیر04، دروش03اورمری میں 2 انچ برف باری ریکارڈ ہوئی۔ ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی14 ،قلات منفی 09،گوپس ، اسکردومنفی 07،کالام منفی 06،ژوب،پاراچنار، کوئٹہ منفی 05،ہنزہ منفی 04،مری، پنجگور اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔