فیصل آباد،شہراور گردونواح میں میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتیں

مسلح داکوئوں نے گورنمنٹ ٹیچر کو سکول میں جاتے ہوئے لوٹ لیا مزید90 وارداتوں کے دوران لاکھوں لوٹ لئے گئے

جمعرات 2 فروری 2023 14:13

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) فیصل آبادشہراور گردونواح میں میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ ، مسلح داکوئوں نے گورنمنٹ ٹیچر کو سکول میں جاتے ہوئے لوٹ لیا مزید90 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھیکریوالہ کے علاقہ ج ب چبہ کے گورنمنٹ ہائی سکول کا ٹیچر محمد عثمان طلعت سکول جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوئوں نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے ایجوکیشن رائٹس کمیشن کے عہدیداران رانا شاہد مقرب،محمد اسلم بٹ،مرزا ذوالفقار،رانا محمد اشفاق،محمد شاہد،علی اویس ورک،زاہد رشید بسرا،میاں طاہر ،محمد اکرم و دیگر نے آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچر کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

غلام محمد آباد کے علاقہ کشمیر روڈ پر ڈاکوئوں نے شہری مزمل خالد سے موٹرسائیکل‘ نقدی اور فون چھین لیا‘ رضا آباد کے علاقہ گلدستہ پارک کے قریب زوہیب سے 35ہزار روپے‘ موبائل فون‘ 100 ج ب کے قریب بابر جاوید سے موبائل فون‘ 48 ج ب کے منور حسین سے 80ہزار روپے‘ موبائل فون‘ کھرڑیانوالہ کے علاقہ کے رہائشی شبیر حسین سے نقدی‘ فون‘ گلستان کالونی کا رہائشی عمران اکرم بنک سے 5 لاکھ کی رقم نکلوا کر نکلا تو مسلح ڈاکوئوں نے روک کر رقم چھین کر فرار ہو گئے، سمن آباد کے علاقہ جوالانگر پھاٹک کے قریب وحید احمد سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون‘ 258 رب کے قریب نعمان رشید سے نقدی‘ فون‘ 235 رب کے رہائشی زاہد سرفراز کے گھر داخل ہونے والے 4 مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، بٹالہ کالونی کے علاقہ الٰہی آباد کے عدیل طارق کے گھر داخل ہو کر ڈاکوئوں نے لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا‘ 266 رب کے قریب عبدالغفار سے موٹرسائیکل‘ نقدی چھین لی گئی جبکہ ضلع کچہری سے انس ہاشمی‘رشید احمد خان‘لیاقت آباد سے عدنان جاوید ‘چاندنی چوک سے شہبازعلی‘بھائی والا سے عدنان‘مدینہ ٹائون کے علاقہ وکٹوریہ مارکی سے امانت علی‘مکہ گارڈن سے قمرجیلانی‘کوہ نورپلازہ سے راجہ محمد علی ناصر‘سمن آباد کیئرفارمیسی کے باہر سے غضنفرعلی ‘جوالانگرسے عامر علی‘225ر۔

ب سے محسن علی ‘رفاہ یونیورسٹی کے باہر سے ملک شعیب‘ٹی اینڈ ٹی کالونی سے عبدالسلام کی موٹرسائیکلیں چور لیکر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں 118ج ب کے زین العابدین کی فیکٹری کا ٹرانسفارمر ‘204ر۔ب کے احمد خان کے ٹاورسے قیمتی تاریں ‘آفیسرکالونی نمبر1العزیز مسجد کے قریب سے چور ٹرانسفارمر‘260ر۔ب کے قریب نواز کا پسٹل وغیرہ‘تاندلیانوالہ کے گل شیرکے گھرکے تالے توڑکر لاکھوں کا سامان چور لے اڑے‘باہلک کے علاقہ سے غضنفرعلی کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چورلے کر فرار ہوگئے۔پولیس شہر بھرکی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہوں کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..