ملک میں بارشوں کے باعث ممکنہ موسمی صورتحال کے اثرات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، محکمہ موسمیات

جمعرات 16 مارچ 2023 00:04

ملک میں بارشوں کے باعث ممکنہ موسمی صورتحال کے اثرات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2023ء) ملک کے مختلف حصوں میں 16 مارچ سے آندھی، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری سے پیدا ہونے والی ممکنہ موسمی صورتحال کے اثرات کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس دوران کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نظام 16 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو17 مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا ، یہ ہوائیں اور 20 مارچ تک مووجود رہیں گی۔ اس نظام کے زیر اثر خیبر پختونخوا میں 16 سے 20 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک ، پشاور، کوہاٹ، چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی ،باجوڑ، کرم ، وزیرستان ، بنو ں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور اسلام آبادمیں 16 سے 20 مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہائو الدین، سیالکوٹ نارروال اور لاہور جبکہ 17 سے 18 مارچ کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر ، لیہ ، کوٹ ادو، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں آندھی ، گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر تیز بارش، ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ سندھ میں 17 سے 19 مارچ کے دوران سکھر ، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، میر پورخاص ، دادو اور کراچی میں آندھی ، گرد آلودہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ کشمیر و گلگت بلتستان میں 16 سے 20 مارچ کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر ، میر پور) گلگت بلتستان (دیامر ، استور، غذر، اسکردو، ہنرہ ، گلگت ،گانچے ، شگر) میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ برش کاامکان ہے۔

اس دوران چندمقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ کمزور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پہاڑوں علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔ دریں اثنا سیاحوں کو محتاط رہنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات