ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

جمعہ 17 مارچ 2023 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بالائی/جنوبی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان اور سند ھ میں آندھی/ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں بھکر 27، گوجرانوالہ 18، ساہیوال 16، ٹوبہ ٹیک سنگھ 16، جھنگ، اوکاڑہ، منگلا، جہلم 12، اسلام آباد (سٹی04، ائرپورٹ 11، سید پور 02، گولڑہ اور بوکرہ 02)، لاہور (سٹی 10، ائرپورٹ 07)، قصور 07، مری، فیصل آباد 06، بہاولپور (ائرپورٹ 06، سٹی 02) جوہر آباد 05، ڈی جی خان، نارووال، رحیم یار خان، خانیوال، سرگودھا 04، ملتان (ائرپورٹ 03، سٹی 02)، منڈی بہاؤدین، سیالکوٹ ائرپورٹ ،کوٹ ادو، گجرات 02،راولپنڈی (شمس آباد 03، چکلالہ 02)، فیصل آباد، حافظ آباد، اوکاڑہ، بہاولپور سٹی 01. خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان (سٹی 24، ائرپورٹ 18)، پارا چنار21 ،مالم جبہ 06، کاکول 04، دیر، سیدو شریف03،، سندھ میں میرپورخاص 12، ٹنڈوجام 02، بلوچستان میں بارکھان 05 اور خضدار 02۔

کشمیر میں مظفرآباد (شہر 03، ائرپورٹ 11)، راولاکوٹ 10، کوٹلی 06، گڑھی دوپٹہ 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور ،تربت36اور مٹھی میں35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..