پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کا سلسلہ برقرار ،سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ

منگل 6 جنوری 2015 14:51

لاہور /اسلام آباد /راولپنڈی /فیصل آ باد /ملتان /گوجرانوالہ /سیالکوٹ /گلگت بلتستان ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، موٹر وے پر کئی مقامات پر حد نظر نہ ہونے کی وجہ سے بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو قافلوں کی صورت چلایا جا رہا ہے جبکہ گلگت بلتستان اور چترال میں وقفے وقفے سے جاری برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے میدانی اور شہری علاقے گزشتہ روز بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ، شہر اقتدار سمیت راولپنڈی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دھند اور سخت سرد موسم نے زندگی منجمد کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

رات کے پچھلے پہر چھانے والے دھند کے بادلوں نے باغوں کے شہر لاہور کو تاحال اپنی آغوش میں لے رکھا ہے۔ ٹھنڈی ہواں کے سبب موسم میں تا حال کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

دھند کے باعث ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر دوپہر 12بجے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر 6بین الاقوامی پروازوں کی آمد کے باعث ائیرپورت لاؤنج مسافروں سے بھر گئے ۔ رش کے باعث مسافروں کو سامان لینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

جبکہ ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے پر کئی مقامات پر حد نظر نہ ہونے کی وجہ سے بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو قافلوں کی صورت چلایا جا رہا ہے ۔ ملتان اور گردنواح میں دھند نے ہر چیز دھندلا کر رکھ دی ہے ۔ شہری علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر جبکہ دیہی علاقوں میں حد نگاہ صفر رہ گئی ۔ گزشتہ روز صبح گوجرانوالہ ، بہاولپور ، گجرات ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، وہاڑی اور دیگر علاقوں میں حد نظر انتہائی کم رہا ۔

سندھ کے میدانی علاقوں کے علاوہ شہری حصے بھی متاثر رہے ۔ دوسری طرف ملک بھر میں شدید سردی کی لہر بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ ٹھنڈ پارا چنار میں پڑی جہاں پارہ منفی سات سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔ گوپس ، ہنزہ ، استور ، راولا کوٹ اور چترال میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔گلگت بلتستان میں غذر، استور اور ہنزہ نگر سمیت مختلف علاقوں میں 2روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

برفباری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چترال کے سب ڈویژن مستوج کے ہیڈکوارٹر بونی میں برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پاراچنارمیں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوپس میں منفی چھ، سکردو منفی پانچ، مالم جبہ، ہنزہ منفی چار، قلات منفی دو، استور اور راولا کوٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر