پنجاب کے میدانی علاقوں میں تین روز تک دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان

جمعرات 8 جنوری 2015 13:26

پنجاب کے میدانی علاقوں میں تین روز تک دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ موسم سرما کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق جبکہ جنوبی علاقوں میں معمول سے کم ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد ، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ڈویژن میں شدید دھند جبکہ سرگودھا ، راولپنڈی ، ڈی جی خان ، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویڑن میں بھی دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ دو سے تین روز تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں معمول سے کم جبکہ فروری اور مارچ میں اچھی بارشوں کی توقع ہے ، موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ منگل اور بدھ کے روز ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موٹر وے پر لاہور تا پنڈی بھٹیاں شدید دھند جبکہ پنڈی بھٹیاں تا سالٹ رینج سیکٹر میں بھی دھند رہے گی۔ شدید دھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور ، سیالکوٹ ، فیصل آباد اور ملتان ایئر پورٹ پر پروازیں بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے اکثر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے ، آج ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا۔

سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارا چنار میں منفی 08 ، استور میں منفی 07 اور دیر کالام میں منفی 04 ڈگری ، مالم جبہ رسالپور منفی 03 ، قلات راولا کوٹ ، کوئٹہ منفی 02 ، لوئر دیر منفی 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..