موسم سرما کی بارشوں کا آغاز فروری میں ہونے کا امکان

اتوار 11 جنوری 2015 13:35

موسم سرما کی بارشوں کا آغاز فروری میں ہونے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کر دی۔ جبکہ منگل سے ملکہ کوہسار مری ، گلیات سمیت بالائی علاقوں کے پہاڑ برف کی سفید چادر اوڑھیں گے ، ملک میں موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

پیر اور منگل کو ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ منگل اور بدھ کو اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبر پختونخواہ ، راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہورڈویڑن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش جبکہ اس دوران مری ، گلیات ، پاراچنار ، مالاکنڈ ڈویڑن ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں جاری دھند کی شدت میں کمی آنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں منگل اور بدھ کو کہیں کہیں بارش ہوگی ، موسم سرما کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں معمول کے مطابق جبکہ جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارش ہوں گی۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژ ن اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان