کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں کل سے ہلکی بارش کا امکان

24گھنٹے کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات

اتوار 18 جنوری 2015 13:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء ) سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا ، کل منگل کی شام سے کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان ہواؤں کے باعث آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 اور زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ منگل کو ایران سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu