آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری ‘سردی کی شدت میں اضافہ

جمعرات 22 جنوری 2015 14:37

اسلام آباد /کوئٹہ /مری/آزاد کشمیر /گلگت /پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ‘ برف باری سے سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ‘ بالائی پنجاب ‘ خیبر پختوا خوا ‘ شمالی بلوچستان ‘ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق ملک کے مغرب سے داخل ہونے والی ہواوٴں کے باعث بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا خیبرپختونخوا میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ‘ میدانی علاقوں میں رجم جھم جاری رہی کالام، ماندام اور مالم جبہ میں دو روز کے دوران اب تک ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے لوئر اور اپر دیر میں برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے براول اور کوہستان کا دیگر علاقوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا چترال میں بھی پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

(جاری ہے)

گرم چشمہ، لواری اور بگشت سمیت بالائی علاقوں میں تین روز سے برف روئی کے گالوں کی طرح برسی ‘ لواری ٹاپ پر 5 فٹ، لواری ٹنل پر2 فٹ اور شندور روڈ پر ڈیڑھ فٹ برف پڑچکی ہے شندور روڈ بند ہونے سے چترال اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ معطل ہوگیا شمال مغربی بلوچستان کے علاقوں چمن، پشین، لورالائی،ژوب اور قلات میں برفباری کا سلسلہ رک گیا تاہم بعض مقامات پر اب بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری رہی ملکہ کوہسارمری سمیت گلیات کے پہاڑوں پر 6انچ تک برف گرنے سے سردی بڑھ گئی نتھیاگلی سے شانگلہ گلی تک سڑکیں بند ہوگئیں مری میں برفباری کے باعث درخت گرنے سے بجلی کے تار ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے کشمیرپوائنٹ، بینک روڈ،ہال روڈ، جھیگاگلی روڈ ، اپروومنٹ ٹرسٹ،عباسی محلہ اورکشمیری محلہ میں گزشتہ شام5بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

بجلی کی عدم فراہمی اور راستوں کی بندش جیسے مسائل بھی لوگوں کو اس دلفریب موسم سے لطف اندوز ہونے سے روک نہیں پارہے اور ملکہ کوہسار میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں کیل، اٹھ مقام، فاروڈکہوٹہ اور دیرکوٹ میں برف روئی کی طرح گر تی رہی جس کی وجہ سے باغ سے بھیڈی اور وادی نیلم جانے والی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی پارا چنار میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسکردو اور مری میں منفی8، گوپس اور قلات میں منفی 5، استور میں منفی 4، ہنزہ میں منفی 3 ڈگری اور گلگت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں جبکہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ظاہرکیا اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویڑن میں بارش جبکہ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ساتھ ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر